دنیا کے پانچ خوبصورت ہائیکنگ ٹریکس کہاں موجود ہیں؟

image


ہائیکنگ نئے موسموں، نئے خطوں، نئی اونچائیوں اور نئی ثقافتوں کو دریافت کرنے کا ایک طریقہ مانا جاتا ہے ، ماہرین کے مطابق ان راستوں پر آپ جنگلی حیات، نباتات، قدرت کے عجائبات، پرندوں اور زندگی کے نئے رنگوں سے متعارف ہوتے ہیں۔

کچھ ایسے کم معروف راستے بھی ہیں جو مختلف ممالک اور ثقافتوں کو دریافت کرنے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔ آئیے آپ کو خوبصورت ٹریکس کے بارے میں بتاتے ہیں۔

1۔ پیسیفک کرسٹ ٹریل
امریکا اور کینیڈامیں واقعہ 2653 میل لمبا اور5 ماہ کے طویل ترین دورانیہ کا یہ ٹریک کیمپو، کیلیفورنیاسے شروع اورمیننگ پارک، برٹش کولمبیامیں ختم ہوتا ہے۔ پیسیفک کریسٹ ٹریل ڈسکوری کے بعد امریکا کی دوسری سب سے لمبی پگڈنڈی ہے ، یہ میکسیکو سے کینیڈا تک، کیلیفورنیا، اوریگون اور واشنگٹن سے ہوتا ہوا سیرا نیواڈا اور کاسکیڈس کے پہاڑی راستوں کے ساتھ، اور سرحد کے پار کینیڈا تک جاتا ہے۔ اس راستے پر صحرا سے لے کر برفیلے پہاڑوں تک، ریت کے پتھروں سے گہری نیلی جھیلوں تک، دیودار کے جنگلات سے لے کر آتش فشاں تک سبھی کچھ موجود ہے۔
 

image


2۔ لوگیوگور ٹریل
آئس لینڈ کا یہ ٹریک 55 کلومیٹرلمبا ہے اور اس کا دورانیہ 3سے 4 دن پر محیط ہے، اس کا آغاز لینڈ مینالاگورسے ہوکر اختتام تھورسموک پر ہوتاہے۔لوگیوگور ٹریل اس پر چلنے والوں کو برف اور آگ والے جنگلی خطے کا تعارف کرواتا ہے۔ اس کے نقطہ آغاز، لینڈمنلاگور (ریکجاوک سے 180 کلومیٹر) میں نہانے کے لیے گرم دریا ہیں۔ یہ ٹریک آسان نہیں ہے کیونکہ آپ کو بیابان صحرا، آئینے جیسی شفاف جھیلوں، بہتی آبشاروں، اونچی نیچی وادیوں اور تھورسموک کی پہاڑی چوٹیوں سے گزرنا پڑتا ہے۔
 

image


3۔ ماؤنٹ رورائیما
وینزویلا کا یہ خوبصورت 64 کلومیٹرطویل ٹریک 6 دن کے دورانیہ پر مشتمل ہے جس کا آغاز اور اختتام پر پارایتپئےہوتا ہے،اس کے بارے میں یہ بھی مشہور ہے کہ 15 کلومیٹر لمبا اور پانچ کلومیٹر چوڑا ماسیف پہاڑی سلسلہ ایک بڑے درخت کی جڑ ہے جو کبھی تمام دنیا کے لیے پھل اور سبزیاں فراہم کرتا تھا۔
یہاں پانی اونچی چٹانوں سے نکل کر جنگلات میں جھرنوں کی صورت بہتا ہے اور ایسے پودوں اور جانوروں کو نئی زندگی دیتا ہے جو رورائیما بش ٹاڈ سمیت زمین پر کہیں اور نہیں پائے جاتے۔
 

image


4۔ پیمبروک شائر کوسٹ پاتھ
ویلزکا 186 میل طویل اور 12سے 15 دن کے دورانیہ پر مشتمل اس ٹریک کا آغاز امروتھ سے ہوتا ہے اور اختتام سینٹ ڈوگ میلزپر ہوتا ہے۔پیمبروک شائر کوسٹ پاتھ کی پوری پگڈنڈی کی لمبائی جنوب مغربی ویلز میں پیمبروک شائر کوسٹ نیشنل پارک کے اندر سے گزرتی ہے۔ اس ناہموار ساحل پر بارافنڈل بیچ کی ناقابلِ بیان قدرتی خوبصورتی 58 ساحلوں کے علاوہ سائونڈرز فٹ بندرگاہ، پیمبروک قلعہ، سٹمبل ہیڈ لائٹ ہاؤس اور 13ویں صدی کا گوئن چیپل بھی واقع ہے۔
 

image


5۔ گوکیو لیکس اور چولا
نیپال میں 17دنوں کے طویل دوران کا 130 کلومیٹرکا یہ ٹریک لوکلاسے شروع ہوکر لوکلا پر ہی ختم ہوتا ہے، کہا جاتا ہے کہ یہ ایسا راستہ ہے جو چلنے والے کو دنیا کے دور ترین مقام پر دنیا کی بلند ترین چوٹیوں کے نیچے بسے انسانوں، گلیشیئرز اور روحانیت کا منظر نامہ دکھاتا ہے۔ ماؤنٹ ایورسٹ سرکرنے کا خواب دیکھنے والوں کو ایورسٹ بیس کیمپ میں جانے والا یہ ٹریک ہمالیائی پہاڑوں کے شاندار سلسلے سے گزرنے کا ایک موقع فراہم کرتا ہے۔

YOU MAY ALSO LIKE: