کلاس فیلو،ایک احساس کا نام ہے

کلاس فیلوز کا گروپ فوٹو

کلاس فیلو،کلاس میٹ، ہم جماعت، جماعتی، ہم درس وغیرہ الفاظ دراصل ایک احساس، ایک لطیف جذبہ اور ماضی کی حسین یادوں پر مشتمل کا ایک کیفیت کا نام ہے. یہ ایک ایسا لطیف احساس ہے،جس کو محسوس کرنے کے لیے ذوق لطیف چاہیے ہوتا ہے. استاد اور شاگرد کے رشتے کی طرح کلاس فیلوز کا بھی ایک عظیم رشتہ ہوتا ہے.

سال 2020میں ایک خیال آیا کہ ہائی سکول گوہرآباد( گور) کے کلاس فیلوز کا ایک گروپ بنایا جائے. جس میں کلاس چھٹی سے میٹرک تک ایک ساتھ پڑھنے والے احباب کو جمع کیا جائے. اس خیال نے جب زور پکڑا تو اپنے کلاس فیلو امام ولی سعید اور آفتاب عالم سے مشاورت کی، یوں اکتوبر 2020 میں کلاس فیلوز کا واٹس ایپ گروپ تشکیل پایا.
اب گزشتہ24، 25 سال سے بچھڑے دوستوں کو جمع کرنا تھا، ان کے معلومات لینی تھی اور نمبر حاصل کرنے تھے. بہر حال آہستہ آہستہ یہ سلسلہ چلتا رہا.ہم اکیلے ہی چلے تھے مگر احباب ملتے رہے اور یوں کارواں بنتا رہا.
ہم جب بھی کسی نئے کلاس فیلو کو ڈھونڈ لیتے، رابطہ کرتے اور اس کو گروپ میں ایڈ کرتے تو یقین کریں خوشی دو بالا ہوتی اور وہ نیا ساتھی اپنے جذبات کا اظہار کرتا جو انتہائی لطیف اور اوریجنل ہوتے.

یہ سلسلہ سال 2023 کو اپنے عروج کو پہنچا، جملہ کلاس فیلوز گروپ میں شامل ہوتے گئے. ہمارے دو دوستوں انجنئیر ضیا عالم اور رجسٹرار سمیع الدین اسنلی نے احباب کے لیے دعوت طعام کی آفر کی، اسی اثنا اسلام آباد میں مقیم کلاس فیلو انجینئر ہمت شاہ نے تجویز دی کہ راقم( امیرجان حقانی) کے گھر پہلی گیدرنگ ہو، یوں یکم جولائی 2023 کو 19 کلاس فیلوز چلاس، گوہرآباد اور گلگت سے راقم کے غریب خانہ پڑی بنگلہ میں تشریف لائے. آپ یقین کریں یہ دن بھی میری زندگی کے یادگار دنوں میں ایک تھا.

ہمارے کلاس فیلوز، پڑھے لکھے، ورژنری اور باصلاحیت لوگ ہیں. زندگی کے مختلف شعبہ جات میں سرگرم ہیں. ہماری ڈسکشن چلتی رہتی ہے کہ ہم صرف رابطہ اور گفتن و نشتن تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ عملی دنیا میں کوئی سماجی و انسانی فلاح کے لیے کام بھی کریں گے. ہم نے ابتدائی طور پر چند اغراض و مقاصد طے کیے ہیں. کارواں چلتا رہے گا تو ان مقاصد میں وسعت بھی آتی رہے گی. ابتدائی اغراض و مقصد ملاحظہ ہو.
1. تمام کلاس فیلوز کا رابطہ میں رہنا
2.ایک دوسروں کی رہنمائی اور کونسلنگ کرنا
3. ہر قسم کی گائیڈ لائن مثلا مطالعہ،مضامین کا انتخاب،ٹرینگز، بزنس اور کسب معاش کے متعلق آگاہی دینا
4.ضرورت پڑنے پر ایک دوسروں کی معاونت کرنا
5.سیکھنے سکھانے کا عمل جاری رکھنا
6.اخوت اور بھائی چارہ قائم کرنا
7.رفاہی اور سماجی و دینی امور میں معاون بننا اور مستقل میں عملی اقدام کرنا
8.خوشی و غمی میں شریک حال رہنا
یہ وہ مختصر مقاصد ہیں جو ہمارے احباب نے متفقہ طور پر قبول کیے ہیں. مستقبل میں بڑے عزائم ہیں اللہ کامیاب کرے.
یہ میرے لیے باعث مسرت ہے کہ میرے گوہرآباد ہائی سکول کے تمام کلاس فیلوز جنہوں نے سال 1996 سے 2000 تک کہیں ایک کلاس، کہیں زیادہ کلاسیں ساتھ پڑھا ہے وہ سب اپنی اپنی جگہوں میں اچھی طرح زندگی گزار رہے ہیں. ہر کوئی کارخانہ حیات میں شمع زندگی جلا رہا ہے. اگر کوئی ساتھی مشکل میں ہوگا بھی تو ہم سب مل کر اس کو آگے بڑھائیں گے.
میں اپنے گوہرآبادی فیلوز کا مختصر تعارف کروانا چاہونگا. ابتدا اپنے نام سے ہی کرتا ہوں.
1: امیرجان حقانی (ڈوسی/گنو)، اسسٹنٹ پروفیسر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ گلگت بلتستان)
2.مولانا شہیداللہ(لسنوٹ) خطیب جامعہ مسجد خلفاے راشدین( f c) گونرفارم
3. سمیع الدین اسنلی (رائیکوٹ مٹھاٹ) ڈپٹی رجسٹرار چیف کورٹ دیامر
4. شیراللہ(گیس)سی سی ٹی وی کنٹرولر واپڈا۔
5. شاہدالدین(کھرتلوٹ) جی بی اسکاوٹ
6.نبی اللہ اسنلی (رائیکوٹ مٹھاٹ) منیجر حبیب میٹرو پولیٹن بینک استور برانچ
7.تاج الدین،(گوچوٹ) اسٹینو گرافر،دیامر بھاشا ڈیم واپڈ چلاس
8. الطاف حسین(پھسکی) پولیس ڈیپارٹمنٹ جی بی
9. ارشاد اقبال (پھسکی) سب انجینئر واٹر اینڈ پاور ڈیپارٹمنٹ جی بی
10. انجینئر ضیاء عالم ( دچے) ایس ڈی او، ایل جی اینڈ آر ڈی جی بی
11.نذیر احمد (یورا) کیشر اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ جی بی
12.جیالوجسٹ جان محمد( جلی پور)
13. انجینئر ہمت شاہ (ڈنگوٹ) ایس ای، OGDSLاسلام آباد
14. آفتاب عالم (گٹیلے) نمبردار
15. مولانا خواجہ ندیم اللہ (پھسکی) ایڈووکیٹ چیف کورٹ
16.مولانا ہارون الرشید (ڈوسی) لیکچرار ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جی بی
17. امام ولی سعید (خشگر)
اسسٹنٹ ڈائریکٹر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ، دیامر
18. سیف اللہ ( دچے) سب انجینئر
19.شفقت اللہ (بیویانٹ) جی بی پولیس
20.برکت اللہ (رائیکوٹ فیری میڈو) ائی بیکس لاج فیری میڈو
21. شیر عالم مولا( فیری میڈو رائیکوٹ) ٹورسٹ گائیڈ)
21. شجاع عالم (رائیکوٹ) ٹیچر
22.شیرحیات(رائیکوٹ مٹھاٹ) ڈرگ کنٹرول، محکمہ ہلیتھ جی بی
24. ڈاکٹر عبدالہادی (رائیکوٹ مٹھاٹ)
25.شہاب الدین (درکل) پاک آرمی
26.قاری مجید (درکل/لسنوٹ)
27.حضرت عمر( گیس بنگہ)
28. عبدالستار (کھرتلوٹ) منیجر قراقرم بلڈرر آفس چلاس
29. محمد دواود ( دچے) ہوٹلنگ
30. ناصر اقبال(تھلیچی) سیاسی ورکر
31. ضمیرالدین(گوچوٹ) پاک آرمی
32. مولانا صورت جان(پھسکی) بزنس مین
34. حبیب اللہ رائیکوٹی،
35. وزیر محمد(برگن)
36. مولانا محمد آصف (دچے)
37.شمس الضحی (ڈرن)
38.گلبرشاہ( کھرتلوٹ) نیٹکو
39. غلام نبی() جی بی اسمبلی سیکریٹریٹ
40. مولانا محمد صالح (کھرتلوٹ) لیکچرار جی بی کالجز
41. رفیع اللہ (رائیکوٹ مٹھاٹ) بزنس مین
42. ہدایت اللہ(پھسکی) ایس او جی بی سیکریٹریٹ
45.شریت اللہ، (پھسکی) ایجوکیشن ڈائریکٹریٹ چلاس
46. مولانا معروف خان (بیمور)
47.عنایت اللہ (تیریمال) کے ائی یو
48. ارشاد عالم(کھرتلوٹ) اسپیشل برانچ جی بی پولیس
49.الطاف حسین (دچے) لیوی حوالدار چلاس
50. مولانا شہیداللہ(دچے) پرنسپل پبلک سکول گونرفارم
51. ایڈوکیٹ انعام اللہ ( سروٹ) بزنس مین
52.قمرزمان (گوچوٹ) ٹیچر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جی بی
53.مجیب الرحمان(ڈبوٹ) بزنس مین
54.نوراللہ (دچے) ٹیچر، ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جی بی
55. شاہ فرمان ( گیس) ریٹائرڈ فوجی
56.نصرمن اللہ( دچے) ایگریکلچر نرسری گوہرآباد
57. حمیداللہ (استور ڈوئیاں) ٹیچر جی بی ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ
58.سلیم اللہ ( دچے) جی بی پولیس
59. اشفاق احمد (گٹیلے)
60. علاہین (برگن)
61. فرمان اللہ ( گوچوٹ)
62.گوہرحیات. (کھرتلوٹ)
63. حاجت میر (لسنوٹ) پی ڈیبلیو ڈی
64.محمد نبی ( دچے)

ہمارے دو کلاس فیلوز جمیل احمد اور وصل خان اللہ کو پیارے ہوئے ہیں. اللہ ان کی مغفرت فرمائے.

ان شا اللہ ہم بہت جلد تمام کلاس فیلوز کی ایک بڑی نشست کریں گے جو کسی معروف پکنک پوائنٹ پر ہوگی. ایک دو روزہ قیام و طعام ہوگا اور ساتھ ہی ایک چھوٹا سا پروگرام ہوگا جس میں خاص طور پر مستقبل کے اہداف و کام طے کریں گے. ایکشن پلان ساتھیوں کی مشاورت سے طے پائے گا. اغراض و مقاصد پر بھی غور و خوض کیا جائے گا اور فوری طور پر ایک فنڈ قائم کیا جائے گااور اگلا کام اپنے اساتذہ کرام کیساتھ بیٹھک کی ترتیب دیں گے. ان شا اللہ سال 2023 کے اختتام تک تمام کلاز فیلوز اور اساتذہ کرام کی نشست گوہرآباد ہائی سکول میں ہوگی.
احباب کیا کہتے ہیں؟

Amir jan haqqani
About the Author: Amir jan haqqani Read More Articles by Amir jan haqqani: 446 Articles with 442194 views Amir jan Haqqani, Lecturer Degree College Gilgit, columnist Daily k,2 and pamirtime, Daily Salam, Daily bang-sahar, Daily Mahasib.

EDITOR: Monthly
.. View More