گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے 18قیراط کے سونے اور قیمتی ہیروں سے جڑی دنیا
کی سب سے قیمتی چائے کی کیتلی کی باضابطہ طور پر تائید کردی۔
این سیٹھیا فاؤنڈیشن کے پاس موجود 18 قیراط سونے اور قیمتی ہیرے جڑی کیتلی
کو ’دی ایگویئسٹ‘ کا نام دیا گیا اور 9 اگست اس کو خوبصورت کیتلی کو گنیز
بک آف دی ورلڈ ریکارڈ نے دنیا کی سب سے مہنگی کیتلی کی باقاعدہ سند دی ہے۔
اس کیتلی کے مالک برطانیہ میں مقیم بھارتی شہری نرمل سیٹھیا ہیں جو ایک
فاؤنڈیشن بھی چلاتے ہیں۔ یہ شاہکار کیتلی اٹلی کے مشہور فنکار فلویو
اسکیویا نے ڈیزائن کیا ہے جس کے اخراجات سیٹھیا کی کمپنی نےبرداشت کئے تھے۔
|