میرے لیئے خوبصورتی کا پیمانہ تم ہو
ہے دلی کی اس دنیا میں دل لگانے کا بہانہ تم ہو
میری روتی ہنستی زندگی کا افسانہ تم ہو
کہ در در بھٹکتے اس بنجارے کا ٹھکانہ تم ہو
تجھے کیا معلوم کہ کیا ڈھونڈ رہا ہوں میں
کہ میری آنکھوں کا فقط ایک نشانہ تم ہو
میں کیا کروں تلقین اس دنیا میں کسی کو
مسلسل جاری میرے لبوں پر ترانہ تم ہو
چاہت تیری مجھ میں رہے گی ہمیشہ
میرے حصّے کی محبت کا زمانہ تم ہو
|