زندگی

زندگی ایک سفر ہے،اور ہم مسافر اب میں یہ تو نہیں کہہ سکتی کہ یہ خوشی سے بھرپور سفر ہے،یا یہ غم سے بھرپور. مگر یہ ضرور جانتی ہو ابتداء سے اختتام تک یہ سفر کبھی کسی کو مطمئن نہ کرسکے گا کیوں کہ یہ ایک امتحان ہے اور امتحان کوئی کتنا کبھی اچھا کیوں نا کرلے لیکن نتیجہ آنے تک وہ شخص مطمئن نہیں ہو سکتا

 میں زندگی کے اس سفر میں
کبھی چل دیا کبھی رک گیا
کبھی چلتے چلتے گر گیا
کبھی گرتے گرتے چل گیا

کبھی غم، کبھی خوشی سے آشنا
یہ زندگی کا تھا کارواں
مجھے منزل نے تھکا دیا،
میں اس سفر کو نہ سمجھ سکا

میں زندگی کے اس سفر میں
نہ آپنے آپ کو تلاش سکا
نہ میں اس سفر کو جیئ سکا

میں زندگی کے اس سفر
ابتداء سے اختتام تک،
کبھی چل دیا کبھی رک گیا


زندگی ایک سفر ہے،اور ہم مسافر اب میں یہ تو نہیں کہہ سکتی کہ یہ خوشی سے بھرپور سفر ہے،یا یہ غم سے بھرپور. مگر یہ ضرور جانتی ہو ابتداء سے اختتام تک یہ سفر کبھی کسی کو مطمئن نہ کرسکے گا کیوں کہ یہ ایک امتحان ہے اور امتحان کوئی کتنا کبھی اچھا کیوں نا کرلے لیکن نتیجہ آنے تک وہ شخص مطمئن نہیں ہو سکتا.
اس سفر میں دونوں ہے خوشی بھی غم بھی لیکن جب ہم خوشی میں ہوتے ہیں ہے تہ شاید وہ بجلی کی رفتار سے سفر کرتی ہے اس لیے ہمارے دل کو محسوس ہونے پہلے یہ کہیں غائب سی ہو جاتی ہے جیسے تھی ہیں نہیں اسے ہیں غم بھی انکو صرف وقت چاہیے ہوتا ہے پھر خود غائب ہو جاتے ہے۔۔ایک چیز جو اس سارے سفر میں ہمارے ساتھ چلتی ہے وہ ہے ریگریٹ یہ ابتداء سے اختتام تک اس سفر میں ہمارا ساتھی ہوتا ہے
ہماری زندگی کو خوشیوں کی ندی سے دور یہ رکھتا ہے اور غم کے سمندر کی طرف جا گرتا ہے۔۔
ساری زندگی یہ سوچتے ہیں کاش یہ ہو جاتا،کاش ایسا کرتا،کاش وہ نا کرتا ،یہ سفر ہے مطمئن رہنے کا نا کہ غمگین رہنے کا اس لیے مطمئن رہے اس سے پہلے یہ سفر اپنی منزل کو پہنچ جائے.
یہ زندگی ہے مطمئن رہنے کا نام،یہ زندگی ہے دل سے محسوس کرنے کا نام،یہ گرتے گرتے اٹھ کے چلنے کا نام،یہ سفر ہیں جینے کا نام لیکن ہم اپنے آپ کو منزل کے پیچھے تھکا رہے ہے لیکن یاد رکھے جس کو سفر نا خوش کر سے وہ چاہیں کتنی ہی اونچی منزل تک پہنچ جائے اس کو منزل نہیں خوش کرتی
آئیے اس رنگین سفر کو جیئے اس سے پہلے ٹرین رک جائے آئیے آللہ کی یاد کے ساتھ اس آزمائشوں بھرے سفر کو خوبصورت بنائے
مطمئن رہے مثبت سوچے اور اس سفر کو یادگار بنائیں

Tasleem Nizamani
About the Author: Tasleem Nizamani Read More Articles by Tasleem Nizamani: 8 Articles with 6717 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.