بہترین سوال بہترین جواب

حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالی عنہ سے کسی نے دریافت کیا

سب سے افضل دن، سب سے افضل مہینہ، سب سے افضل عمل کونسا ہے-آپ رضی اللہ تعالی نے فرمایا

١ سب سے افضل دن، جمعہ المبارک ہے

٢ سب سے افضل مہینہ،رمضان المبارک ہے

٣ سب سے افضل عمل،پانچ نمازوں کو وقت پر ادا کرنا ہے

حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو فرمائے ہوئے ابھی تین دن گذرے تھے کہ حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ تک یہ بات پہنچ گئی کہ کسی نے حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالی عنہ سے یہ سوالات کیئے ہیں اور آپ نے یہ جوابات دیئے ہیں- یہ سن کر حضرت علی رضی اللہ عنہ فرمانے لگے- اگر یہی سوالات مشرق و مغرب کے تمام علماء، حکماء، فقہاء،سے کئے جاتے تو اس طرح کے جوابات نہ دے سکتے جس طرح حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالی عنہ دئے ہیں

مگر میں کہتا ہوں

١ سب سے افضل عمل وہ ہے، جس کو اللہ تعالیٰ قبول فرمالیں

٢ سب سے افضل مہینہ وہ ہے، جس میں آدمی سچی توبہ کرلے

٣ سب سے افضل دن وہ ہے جس میں آدمی حالت ایمان میں دنیا سے رخصت ہو کر اللہ تعالیٰ کی طرف جائے
Farooq E Azam
About the Author: Farooq E Azam Read More Articles by Farooq E Azam : 14 Articles with 30581 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.