خرگوش اور بلی

کسی گھر میں دو خرگوش رہتے تھے- وہ دونوں ایک دوسرے سے بہت پیار کرتے تھے- کچھ دن بعد نر خرگوش انتقال کر گیا- اور مادہ خرگوش اکیلی رہ گی- مادہ خرگوش پورے گھر میں اداس پھرتی رہتی- مادہ خرگوش کے گھر کے ساتھ والے گھر میں ایک بلی رہتی تھی- مادہ خرگوش اس کے ساتھ کھیلتے دکھائی دیتی- گھر والے تو پریشان ہوگئے تھے کہیں بلی مادہ خرگوش کو کچھ کہہ نہ دے- مگر مادہ خرگوش اور بلی کی دوستی چرچے پورے شہر میں ہونے لگے- بزرگ خاتون جس کے گھر مادہ خرگوش رہتی تھی- ان کو ایک دن اپنے گاؤں جانا تھا وہ اپنے ساتھ مادہ خرگوش کو بھی لے آئی- جب وہاں بلی کو پتہ چلا، مادہ خرگوش جا رہی ہے- تو وہ پریشان ہو گئی- مادہ خرگوش نے بلی کو سمجھیا- کہ میں جلد واپس آؤں گی- اور ان کی دوستی ہمیشہ قائم رہے گی- بلی بہت اداس تھی مادہ خرگوش کے جانے سے، مگر مادہ خرگوش کے جلد واپس آنے کی امید بھی تھی- اداس دل کے ساتھ مادہ خرگوش گاؤں آگئی مگر اس کا گاؤں کے خوبصورت ماحول میں بھی دل نہیں لگ رہا تھا-

وہ اپنی دوست کو یاد کر رہی تھی، کسی نے سچ کہا ہے! دل اداس، پریشان ہوتو خوبصورت جگہ بھی خوبصورت نہیں لگتی- دل خوش ہو تو تنگ گلیاں بھی حسین لگتی ہیں- بزرگ خاتون نے رات کو مادہ خرگوش کو جس پنجرے میں بند کیا تھا وہاں مادہ خرگوش نہ تھی- اور پنجرے کا دروازہ بھی کھلا ہوا تھا- شاید رات کو کوئی شیکاری جانور مادہ خرگوش کو کھا گیا تھا-دوسری طرف بلی مادہ خرگوش کے آنے کے انتظار میں بھوکی، پیاسی بیٹھی ہوئی تھی- اس کی آنکھوں میں انتظار کی بے چینی مچل رہی تھی- کچھ دن بعد مادہ خرگوش کہ آنے کی امید آنکھوں میں لئے اس دنیا فانی سے کوچ کر گئی تھی- دونوں کی دوستی مثالی تھی- خوش رہیں اور خوشیاں بانٹتے رہیں

B-B-C
About the Author: B-B-C Read More Articles by B-B-C: 15 Articles with 18752 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.