اب کیا فائدہ جب چڑیاں چگ گئیں کھیت

ایک دن ایک شیرکو بہت سخت بھوک لگی وہ اپنی گھر سے باہر نکلا۔ اس نے ادھر ادھر دیکھا مگر سے کچھ دکھائی نہ دیا۔آہستہ آہستہ وہ آگے چلاتا گیا۔ تھوڑی ہی دور جانے کے بعد اس نے ایک خرگوش کو دیکھا اور اس کو پکڑ لیا۔ خرگوش کو پکڑنے کے بعد اس نے سوچا اسے کھانے سے میرا پیٹ نہیں بھرے گا۔ اتنے میں شیر کو ہرن دیکھائی دیا۔ شیر کی دل میں لالچ آگیا۔ اس نے خرگوش کو چھوڑا اور ہرن کے پیچھے بھاگنے لگا۔ ہرن کو جب معلوم ہوا کہ شیر اس کا پیچھا کر رہا ہے تو ہرن اتنا تیز دوڑا اور جنگل میں جا کر چھپ گیا۔ شیر نے بہت ڈھونڈا مگر اسے ہرن نہ ملا بیچارہ شیر بھوکا رہ گیا۔ شیر کو اب خرگوش کو چھوڑنے پر دکھ ہوا۔ شیر نے کہا اگر میں لالچ نہ کرتا تو اب بھوکا نہ رہنا پڑتا لیکن اب کیا فائدہ جب چڑیاں چگ گئیں کھیت۔ اس کہانی سے سبق ملتا ہے کہ لالچ نہیں کرنا چاہیے۔ جتنا بھی ملے اس پر خوشی ہونا چاہیے۔ یہ نہ ہو کہ زیادہ کی تمنامیں تھوڑا بھی نہ باقی رہے۔
خوش رہیں اور خوشیاں بانٹتے رہیں


B-B-C
About the Author: B-B-C Read More Articles by B-B-C: 14 Articles with 14093 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.