زندگی:سفر ہے خود میں جینے کا

زندگی:سفر ہے خود میں جینے کا

دوستوفسکی نے کہا

جتنا آپ مضبوط بننا چاہتے ہیں الگ تھلگ رکھیں اپنے آپ کو یہاں تک کہ اگر آپ دیکھیں کہ تنہائی ناقابل برداشت جہنم ہے، یہ انسان کے متعدد ماسک سے بہت بہتر ہے

زندگی نام ہے اپنے آپ میں جینے کا یہ سفر خود
میں جینے کا ہے لیکن ہم اپنے آپ کو کہیں لوگوں کی بھیڑ میں کھو دیتے ،ہم ڈرتے ہے تنہائی سے،ڈرتے ہے اکیلے رہنے سے اس لیے ہم آپنے آپ کو لوگوں سے، چیزوں سے، منسلک کر دیتے اور جب وقت آتا ہے تو ہمارے پسندیدہ لوگ، پسندیدہ چیزے، ہم سے لے لی جاتی ہے اور ہمیں تنہائی کے سپرد کیا جاتا ہے جو کہ ہمیں ڈپریشن کا شکار
بنا دیتے ہیں کیوں کی یہ دنیاوی چیزے ہے جس سے ہم آپنے آپ کو منسلک کرتے ہے ۔ہمیں آپنے آپ میں جینا ہوگا بجائے یہ سوچنے کے کہ کوئی رہنما آئے گا جو ہماری رہنمائی کریگا جو ہمارا دائیاں بازو بنے گا ،جو زندگی کے سفر میں منزل تک ہمارے ساتھ ہوگا یہ بھول ہے میری اور آپ جیسی تمام لڑکیوں کی۔یاد رکھے جو انسان خود ،خود کے لیے کچھ نہیں کرسکتا ،تو دنیا اس کی کچھ نہیں کریں گی. یاد رکھیں،، ہم لڑکیاں اپنی ہیرو خود ہے۔ آپ لوگوں کو پتا ہے ہم انسانوں کا مسئلا کیا ہے ہم نا آپنے آپ کو لوگوں کے ،چیزوں کے،حوالے کرتے ہے جو کہ خود کمزور ہے اور ساتھ میں عارضی بھی یہ چیزوں لوگوں کی اٹیچمنٹ عارضی ہے نا جانے کب کس وقت کوئی ہمیں چھوڑ جائے اس دنیا کی بھیڑ میں اس لیے بہتر ہے شروع میں ہی اپنے آپ کو مضبوط بنانے اور آپنے آپ کو مضبوط ہاتھوں (اللہ)کے سپرد کرے جو آپ کو کبھی نہیں چھوڑ سکتا۔لوگوں کا سوچنا چھوڑ دی،لوگوں سے اٹیچمنٹ رکھنا چھوڑ دی،آپنے آپ میں زندگی تلاش کرے کبھی شام میں ایک گھنٹا اپنے آپ کے ساتھ بیٹھے تو سہی نا کسی کے چھوڑنے کا ،خوف نا کسی کے آنے کی چاہ، صرف آپ اور آپ کا اللہ۔
اپنے آپ میں جینا سیکھیں اپنے آپ میں زندگی
کو تلاش کرے آپ اپنے لیے کافی ہے۔


اس سفر میں آپنے آپ میں جینا ،
بنا کسی کے آنے اور جانے کے خوف سے

یہ اطمینان ،سکون اور خوشیاں
نا ملے گئی تجھے کہیں اور سے

یہاں تجھے آپنے آپ میں ہے جینا ،
بنا کسی چاہ کے بنا کسی کے آس کے

یہ تلاش ع سکون تجھے ملے نا کسی اور سے
جو تو ڈھونڈتا ہے کسی اور میں

تو، کر لے آپنے آپ کو آزاد ان لوگوں سے،ان دنیاوی چیزوں ،اور اس آس سے کی کوئی بنے گا تمہارا ہیرو۔

!!کیوں کہ آپ اپنے ہیرو خود ہے یاد رکھے

Tasleem Nizamani
About the Author: Tasleem Nizamani Read More Articles by Tasleem Nizamani: 8 Articles with 4698 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.