حضرت علی رضی اللہ عنہ سے مروی
ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا میں حکمت کا گھر
ہوں اور علی اس کا دروازہ ہیں۔
:: ترمذی شریف، 5 : 637، کتاب المناقب باب 21
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ
وآلہ وسلم نے فرمایا میں شہر علم ہوں اور علی اس کا دروازہ ہیں پس جو کوئی
علم کا ارادہ کرے وہ دروازے کے پاس آئے۔
:: مجمع الزوائد، 9 : 114
آج کل ناصبی حدیث پاک کا دوسرا حصہ بیان ہی نہیں کرتے جس کو مصطفیٰ صلی
اللہ علیہ وآلہ وسلم کا علم درکار ہے وہ علی کے دروازے پر آئے یہ در چھوڑ
کر کوئی علم مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی دہلیز کو نہیں پا سکتا۔ |