یوم تکبیر 2024

یوم تکبیر 2024

یوم تکبیر 2024

پاکستان کی تاریخ میںیوم تکبیر بہت اہمیت ہے اور ایک اہم دن ہے جب بھارت کی جانب سے ایٹمی دھماکوں کے جواب میں 28 مئی 1998ءکو پاکستان نے صوبہ بلوچستان کے ضلع چاغی کے مقام پر پانچ کامیاب ایٹمی دھماکے کیے۔ اس دن کو یوم تکبیر کے نام سے موسوم کیا گیا۔پاکستان دنیا کا واحد مسلم جوہری طاقت والا ملک ہے۔پاکستان اٹامک انرجی کمیشن (پی اے ای سی) کے مطابق 28 مئی کو کیے گئے ٹیسٹوں سے ریکٹر اسکیل پر زلزلے کے 5.0 سگنل پیدا ہوئے ، جس کی مجموعی پیداوار 40 KT تک ہے۔
تاریخ گواہ ہے کہ ایٹمی دھماکے اس لیے کئے گئے کہ 11مئی 1998کو پوکھران میں 3بم دھماکے کرکے بھارت نے خطے کی سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا تھا۔بھارتی قیادت کی جانب سے ایٹمی دھماکے کے بعد پاکستان کو خطرناک دھمکیوں کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا، ایک طرف بھارت دھمکیوں اور اسرائیل کی مدد سے پاکستان کی ایٹمی تجربہ گاہوں پرحملے کی تیاری کررہا تھا تو دوسری جانب مغربی ممالک پابندیوں کا ڈراوا دے کرپاکستان کو ایٹمی تجربے سے بازرکھنے کی کوششوں میں مصروف تھے۔
اس وقت کے امریکی صدربل کلنٹن نے بھی 5 بار فون کرکے اس وقت کے وزیراعظم نوازشریف کو ایٹمی دھماکہ نہ کرنے کا مشورہ دیا جبکہ اس کے بدلے کروڑوں ڈالر امداد کی پیشکش بھی کی گئی تاہم عالمی دباو¿ کے باوجود حکومت نے جرات مندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 28 مئی 1998کے دن 5ایٹمی دھماکے کرنے کا حکم دے دیا اور چاغی کے پہاڑوں پر نعرہ تکبیر کی گونج میں ایٹمی تجربات کردیے گئے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے یوم تکبیر پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ یوم مئی فقط ایک دن منانے کا نام نہیں ہے،یہ دن ملک کو دفاعی صلاحیت کیلئے قوم کے عزم کی تجدید ہے، 1998 کے تاریخی دن نوازشریف نے نڈر لیڈشپ کا مظاہرہ کیا۔پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے کیلئے اعصاب شکن دباو¿ کا سامنا کیا، وزیراعظم نے ذوالفقارعلی بھٹو کو بھی خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ ذوالفقارعلی بھٹو پاکستان کے نیوکلیئر پروگرام کے بانی تھے۔ یہ دن تمام قومی قوتوں کی مشترکہ جدوجہد کا عکاس ہے۔
قائم مقام صدر نے کہا کہ آج کے دن پاکستان کامیابی سے اپنی ایٹمی صلاحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے جوہری طاقتوں کی صف میں شامل ہو گیا، ہمیں ایک ایٹمی ریاست بننے کے سفر میں کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سی جےسی ایس سی، سروسزچیفس نے 26ویں یوم تکبیرپرپیغام دیا کہ یوم تکبیرجوہری تجربات کی تاریخی کامیابی کی یاد دلاتا ہے۔تجربات نے خطے میں طاقت کاتوازن بحال کیا اور مسلح افواج کاشاندارکارنامے میں قربانیاں دینےوالوں کوخراج تحسین پیش کرتی ہے۔ ایاز صادق نے کہا کہ یوم تکبیر پرقوم کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں، یوم تکبیرملکی تاریخ کا ایک اہم سنگ میل ہے، 28مئی کوپاکستان نےاپنی دفاعی صلاحیت کالوہا منوایا۔ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ یوم تکبیر پاکستان کی تاریخ میں ایک یادگار دن ہے، نوازشریف نے عالمی برادری میں پاکستان کوجوہری طاقت بنانےکافیصلہ کیا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ یوم تکبیرپراہل وطن کومبارکباد پیش کرتا ہوں، ذوالفقاربھٹونے پاکستان کوجوہری طاقت بنانے کی بنیاد رکھی، ذوالفقاربھٹو پاکستان کے جوہری پروگرام کے بانی ہیں۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے یوم تکبیرکے موقع پر قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یوم تکبیرپاکستانی قوم ہی نہیں عالم اسلام کیلئے فخرکادن ہے۔ ایٹمی پروگرام پاکستان کے مضبوط دفاع کی علامت ہے۔
پاکستان میں یوم تکبیرکے موقع پر پاکستانی شہری بحیثیت قوم ہر سال تمام سیاسی وعسکری قیادت اورا پنے ہیرو ، سائنسدانوں اور انجینئرز کو سلام پیش کرتے ہیں ۔یوم تکبیر ہماری قوم کے غیر معمولی سفر کی علامت ہے۔ملک گیر ریلیوں میںپاکستان زِندہ باد پاک فوج زندہ باد کے نعرے کے لگاتے ہیں ۔ شہدا ءکو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔یوم تکبیر کی ملک گیر تقریباب میں پاک فوج کے پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کے اقدام کوزبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔وطن عزیز پاکستان کی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کی جاتی ہیں۔ ریلیوں اور تقریبات کا مقصد وطن کی حفاظت کے لئے جان کی قربانی دینے والے ہر ہیرو کے لیے احترام کا اظہار کرنا ہوتا ہے۔
Ghulam Murtaza Bajwa
About the Author: Ghulam Murtaza Bajwa Read More Articles by Ghulam Murtaza Bajwa: 23 Articles with 16609 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.