صوبائی وزیر پختون یار خان اور بنوں کے چیلنجز

کسی بھی علاقے کی ترقی اور اس کی بہتری تب ہی ممکن ہے جب اس کارہنما خیال رکھنے والا، مخلص ،بہادراور غمخوار ہو پھر علاقے کی ترقی خوشحالی,امن اور عوام کے مسائل کا حل ہونا ممکن ہوجاتا ہے خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں کی بات کی جائے تو بنوں میں بہت سارے لوگ جو مختلف اوقات میں بڑے بڑے عہدوں پر رہ چکے ہیں لیکن بنوں کے دیرینہ مسائل اب تک جوں کے توں ہیں بلکہ حالات مزیدگھمبیر ہوتے جارہے ہیں وقتا ًفوقتاً ترقیاتی کام ہوئے ہیں مگر مسائل پھر بھی حل نہیں حل ہوپاتے اس سے یہ اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ یا تو آبادی میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے یا کام کا معیار تسلی بخش نہیں تھا جس کی وجہ سے مسائل میں اضافہ ہوتا جارہا ہے حالیہ انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں نے عوام سے بڑے بڑے وعدے کئے کہ ہم نے کامیابی کے بعد مسائل حل کرنے ہیں سوجب انتخابات کا مرحلہ گزر گیا بنوں میں ایک ممبر قومی اسمبلی جبکہ چار صوبائی اسمبلی کے رکن بن گئے ان میں سے حلقہ پی کے 100 سے منتخب رکن صوبائی اسمبلی پختون یار خان صوبائی وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ بن گئے جنہوں نے وزرات کا عہدہ سنبھالتے ہی تگ ودو شروع کی کبھی بنوں کا دورہ تو کبھی دیگر ضلعوں کے دورے کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں صوبائی وزیر پختون یار خان نے چند ہفتے قبل ضلع بنوں میں نیو سبزی منڈی کی سڑک کی پختگی,پرانا کرم پل اور کاسے کلہ پل کی خستہ حالی کا نوٹس لیا اور مذکورہ جگہوں کا کمشنر بنوں ڈویژن پرویز ثبت خیل، ڈپٹی کمشنر بنوں شاہ سعود خان و دیگر متعلقہ افسران کے ہمراہ دورہ کیا دورے کے دوران اُنہوں نے متاثرہ جگہوں کا معائنہ کیا اور موقع پر فوراً وزیر اعلٰی خیبر پختونخوا علی آمین گنڈا پور کے ساتھ ٹیلی فونک رابطہ کیا اُنہوں نے وزیراعلٰی خیبر پختونخوا کو عوامی مشکلات سے آگاہ کیا اور فنڈز کی منظوری کا مطالبہ کیا وزیر اعلٰی خیبر پختونخوا نے صوبائی وزیر پختون یار خان کو یقین دلایا اورچند دنوں کے اندر اندر پرانا کرم پل اور نیو سبزی منڈی اور بنوں تا نورنگ کی سڑک کی پختگی کیلئے 7 کروڑ روپے کی منظوری دی اور اسی طرح کاسے کلہ پل کی مرمت کیلئے 6 کروڑ روپے کی منظوری دے کرباقاعدہ طور پر کام شروع کروا دیا گیا یہ بنوں کے عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا جو حل ہونے کے قریب ہے صوبائی وزیر پختون یار خان نے چند ہفتوں میں صرف یہ 13 کروڑ روپے کے فنڈزمنظور نہیں کرائے بلکہ ایک اور بڑا منصوبہ لارہے ہیں جو 177 ملین یو ایس ڈالرز کی لاگت پر مشتمل ہے جس کیلئے تمام تر مراحل کو حتمی شکل دے دی گئی ہے عنقریب سروے شروع کیا جائے گا اور قومی مشران سے مشاورت کے بعد منصوبے پر کام شروع کردیا جائے گا وہ اعلانات کررہے ہیں اور وعدے کررہے ہیں کہ پانچ سال کی مدت میں ضلع بنوں کے عوام کیلئے بڑے بڑے منصوبے منظور کرواکرترقیاتی کاموں کے ذریعے بنوں کا نقشہ تبدیل کروں گا قارئین کرام اگر ایسی ہی محنت اور تگ ودو جاری رہی توپھر سبھی مسائل حل ہوجائیں گے بدقسمتی سے ہمارے معاشرے میں ایک بڑا کام یہ بھی ہورہا ہے کہ جب اقتدار والے کام کرتے ہیں تو اپوزیشن والے اس کی راہ میں رکاوٹ بنتے ہیں ہمیں اس قسم کی حرکتوں سے باز آنا چاہئے کیونکہ اب خدا نے ان کو موقع دیا ہے آپ بھی علاقے کی ترقی کیلئے ساتھ دیں آئندہ وہ آپ کا ساتھ دیں گے کیونکہ وہ اپنے آپ کیلئے تو کام نہیں کریں گے بلکہ عوام کیلئے کام کریں گے ایسے بہت سے واقعات ہماری نظروں سے گزرے ہیں بنوں میں میریان کی سڑک کی پختگی کی منظوری ہوئی تو مخالف فریق نے عدالت سے سٹے لیا پھر وہ کام پانچ سالوں میں بھی نہ ہوسکاپھر نقصان کس کو ہوا؟ اب اگرخدا نے خیبر پختونخوا یا ضلع بنوں میں حکومتی اراکین کو کام کرنے کا موقع دیا ہے تو ان کی راہ میں رکاوٹ کھڑی نہیں ہونی چاہئے بلکہ ان کے ساتھ مل کر ضلع کی ترقی کیلئے سوچنا چاہیے ہم سب نے آج سے عہد کرنا ہے کہ صوبائی وزیر پختون یار خان بڑے جوش و خروش کے ساتھ عوام کی فلاح و بہبود کیلئے جو تگ ودو کررہے ہیں ان کے بازوں بن کر ان کی حوصلہ افزائی کریں گے خدا کرے کہ پانچ سال خیر و عافیت سے گزرجائے اور خیبر پختونخوا اور خاص کر بنوں کیلئے صوبائی وزیر پختون یار خان خیر کا سبب بنے رہیں ہمیں یقین ہے کہ صوبائی وزیر پختون یار خان پچھلے ادوار کا بھی ازالہ کریں گے اورسابقہ ادوار کی کمی بھی پوری کریں گے۔

Rufan Khan
About the Author: Rufan Khan Read More Articles by Rufan Khan: 32 Articles with 26516 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.