پیپلز پارٹی حکومت کا آئینی پیکج دینے کے
باوجود گلگت بلتستان میں اندرونی اختیارات اور تعمیر وترقی سے متعلق تشویش
پائی جارہی ہے۔ گلگت بلتستان کو صوبائی طرز کا ڈھانچہ فراہم کرنے کے اقدام
کی مخالفت پر وفاقی حکومت کی طرف سے اس بات سے انکار کیا جاتا رہاہے کہ
گلگت بلتستان کو باقاعدہ صوبہ بنایا گیا ہے۔ تاہم پاکستانی سکولوں میں بچوں
کو پڑھایا جارہاہے کہ پاکستان کے پانچ صوبے ہیں پنجاب ٬بلوچستان ٬سندھ ٬خیبر
پختونخواہ اور گلگت بلتستاہیں۔ گلگت بلتستان میں ایک مطالبہ صوبہ بنانے کا
بھی ہے تاہم اس اقدام سے ان خدشات کو تقویت ملتی ہے کہ متنازعہ ریاست جموں
و کشمیر و گلگت بلتستان کو پاکستان اور بھارت کے درمیان موجودہ سیز فائر
لائن (لائن آف کنٹرول ) کی بنیاد پر تقسیم کی کوششیں جاری ہیں۔ وفاقی حکومت
پر ایسی کوئی قدغن نہیں ہے کہ وہ گلگت بلتستان کو مکمل اندرونی اختیارات
منتقل کرے لیکن آزادکشمیر اور گلگت بلتستان پر حاکمیت کے انداز سے وسیع تر
قومی مفادات کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے۔ گلگت بلتستان کو اب تک
پاکستان کا پانچواں صوبہ نہیں بنایا گیا ہے۔ سپریم کورٹ آف پاکستان کا
دائرہ کار گلگت بلتستان میں نہیں اور نہ ہی قومی اسمبلی و سینٹ میں اس کی
نمائندگی ہے۔ لہذا حکومت تمام تعلیمی اداروں میں ”پاکستان کے 5 صوبے ہیں“
کی غلط تعلیم بچوں کو دینے کا سلسلہ بند کرائے۔ |