کتاب "فرزند اردو سید روح الامین"

کتاب "فرزند اردو سید روح الامین"

فرزند اردو سید روح الامین ڈاکٹر شبیر احمد قادری کی تصنیف ہے جو 2021ء میں عزت اکادمی گجرات سے شائع ہوئی۔ اس کتاب میں سید روح الامین سے متعلقہ مضامین کا انتخاب کیا گیا ہے اور انھیں "فرزند اردو " کہا گیا ہے۔یہ کتاب ڈاکٹر شبیر احمد قادری کی سید روح الامین سے محبت کو ظاہر کرتی ہے ۔ کتاب کا مقدمہ محمود شام نے تحریر کیا ہےجبکہ اس کا ابتدائیہ ڈاکٹر سید احمد نے لکھا ہے ۔ پیش گفتار ڈاکٹر شبیر احمد قادری نے خود لکھا ہے ۔
کتاب کئی حصوں میں منقسم ہے جن میں مضامین ، علامہ محمد اقبال ، اعترافات کے آئینے میں ، جگر لخت لخت ، مکاتیب ، مصاحبے ، منظوم خراج تحسین ، قطعات تاریخ اشاعت کتب شامل ہیں ۔
مضامین میں (1) "اردو زبان "کے عنوان سے اٹھاون مضامین اکٹھے کیے گئے ہیں ۔ جن میں جمیل جالبی، ڈاکٹر محمدعلی صدیقی، ڈاکٹر فرمان فتح پوری ،ڈاکٹر معین الدین عقیل ، ڈاکٹر رشید امجد ، ڈاکٹر طاہر تونسوی اور ڈاکٹر تنظیم الفردوس وغیرہ کے مضامین شامل کیے گئے ہیں۔
(ب) مختصر مختصر کے عنوان سے کئی جید مشاہیر کے سید روح الامین سے متعلق لکھے گئے مختصر مضامین کو کتاب میں شامل کیا گیا ہے جن کے مصنفین میں ڈاکٹر جمیل جالبی،ڈاکٹر وحید قریشی، ڈاکٹر محمد علی صدیقی، ڈاکٹر فرمان فتح پوری،ڈاکٹر سلیم اختر، ڈاکٹر رشید امجد ، فتح محمدملک، ڈاکٹر انوار احمد وغیرہ کے مختصر مضامین شامل ہیں ۔
(ج) تبصرے کے عنوان سے سید روح الامین پر لکھے گئے کئی اختصاریہ تبصرے بھی کتاب میں شامل کیے گئے ہیں ان اختصاریہ تبصروں میں تجمل شاہ، محمد احمد سبزواری اور ملک نواز احمد اعوان کے تبصرے شامل ہیں ۔
علامہ محمد اقبال والے حصے میں (ا) مضامین کے عنوان سے ڈاکٹر جاوید اقبال ، ڈاکٹر معین الدین عقیل اور ڈاکٹر سلیم اختر کے مضامین شامل ہیں ۔
(ب) مختصر مختصر میں ڈاکٹر جمیل جالبی، ڈاکٹر نجیب جمال اور پروفیسر حامد حسین سید وغیرہ کے مختصر مضامین شامل ہیں ۔
" اعترافات کے آئینے میں " والے حصے میں ڈاکٹر جمیل جالبی ، ڈاکٹر معین الدین عقیل ، ڈاکٹر محمد علی صدیقی اور ڈاکٹر سلیم اختر وغیرہ کے مضامین شامل کتاب ہیں ۔
" جگر لخت لخت " والے حصے میں پروفیسر نصیر احمد چودھری اور ریاض مفتی ایڈووکیٹ کے تبصر ے شامل ہیں ۔
مکاتیب والے حصے میں سید روح الامین کے دوسرے مشاہیر کے ساتھ خط و کتابت کو موضوع بنایا گیا ہے ۔ ان مشاہیر میں ڈاکٹر فرمان فتح پوری، ڈاکٹر محمد علی صدیقی، ڈاکٹر سلیم اختر، ڈاکٹر رشید امجداور ظفر تاج وغیرہ شامل ہیں ۔ مصاحبے کے عنوان سے رؤف ظفر ، خالد یزدانی اور خالد محمود ثاقب وغیرہ کے سید روح الامین سے کیے گئے انٹرویو شامل ہیں ۔
منظوم خراج تحسین میں فرخ زہرا گیلانی کی نظم کو شامل کیا گیا ہے۔ جبکہ کتاب کا آخری حصہ قطعات تاریخ اشاعت کتب ہے اس میں طارق سلطان پوری کے قطعات کو شامل کیا گیا ہے۔
الغرض یہ کتاب سید روح الامین کی زندگی کی ہر جہت کی نمائندہ ہے ۔ اتنی بڑی تعداد میں مضامین ، تبصرے ، نظموں کی جمع آوری اور ترتیب و اشاعت اس کتاب کی وہ خوبی ہے جو اس کتاب کو پڑھنے کے قابل بناتی ہے ۔

 

Naeema bibi
About the Author: Naeema bibi Read More Articles by Naeema bibi: 11 Articles with 20816 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.