چودہ سو سال پہلے ہی کامیابی کے اتنے گر سکھا دیے گئے تھے


فزکس کی کلاس میں ایک دن سر بتانے لگے کہ فوجی جب مارچ کر رہے ہوتے ہیں اور اس دوران راستے میں کوئی پُل آجاۓ تو انہیں اپنا ڈسپلن توڑتے ہوئے مارچ ختم کر کے نارمل انداز میں وہ پُل پار کرنے کو کہا جاتا ہے اس کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ جب مارچ کرنے والے انداز میں تمام فوجی ایک ہی وقت میں اپنا پاؤں زمین پر مارتے ہیں تو اس سے انرجی کا ایک بہت بڑا بلاک بنتا ہےجس کی سکت اس پُل کے پارٹیکلز نہیں برداشت کر پاتے لہٰذا بہت امکان ہوتا ہے کہ وہ پُل ڈھے جاۓ گا ۔ اس پر میں نے سوال پوچھا کہ سر کتنے فوجی اس طرح کریں تو پل گرے گا ؟ سر نے جواب دیا کہ یہ پل کی ساخت اور مٹیریل پر منحصر کرتا ہے ۔ اس پر میں نے دوسرا سوال پوچھا کہ اسی پُل پر گاڑیاں اور دیگر افراد بھی تو چل رہے ہوتے ہیں تب یہ پُل کیوں نہیں گرتا ؟ سر نے جواب دیا کہ وہ بیک وقت ایک ہی طرح کی انرجی بلاک نہیں بنا رہے ہوتے لہٰذا انکی بنائی گئی انرجی پُل کی وائبریشن ضائع کردیتی ہے لہٰذا ایک لاکھ افراد کا پُل پر چلنا نقصان دہ نہیں ہوتا پر 500 مارچ کر کے جاتے ہوئے فوجی اس پُل کے لئے زیادہ نقصان دہ ہیں کیوں کہ انکے قدم اور انرجی ایک دوسرے سے مطابقت رکھتے ہیں۔ یہ بات مجھے بہت مشکل سے سمجھ لگی تھی پر جب قرآن پاک کی ایک آیت پڑھی تو سمجھ آیا کہ اسلام نے ہمیں اخوت کا درس کیوں دیا وَاعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللَّهِ جَمِيعًا وَلَا تَفَرَّقُوا ۚ اور اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لو اور تفرقہ میں نہ پڑو (القرآن) آپکو کیا لگتا ہے 313 کی قلیل تعداد 1000 کے لشکر پر کیسے بھاری پڑی؟ جناب انکی انرجی ایک تھی وہ جس کفر (پُل) پر ضرب مار رہے تھے اسکے لئے انکی سوچ ایک جیسی تھی تب ہی وہ پُل گر گیا ۔

ہمیں تو چودہ سو سال پہلے ہی کامیابی کے اتنے گر سکھا دیے گئے تھے کہ اگر ایک کو بھی تھام لیتے تو آج نیہ پار ہوجانی تھی پر افسوس ہم تقسیم در تقسیم ہوتے گئے ۔ اور یہ تقسیم نا ہمیں دشمن کے خلاف کامیاب کرسکتی ہے نا ہی بطور شہری ہم اپنے ملک کے کسی کام آ سکتے ہیں ۔ پھر چاہے مذہبی تقسیم ہو یا سیاسی تقسیم ۔ نسلی تقسیم ہو یا نظریاتی تقسیم"......
 

انجینئر! شاہد صدیق خانزادہ
About the Author: انجینئر! شاہد صدیق خانزادہ Read More Articles by انجینئر! شاہد صدیق خانزادہ: 409 Articles with 219355 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.