ہماری ویب - اعلیٰ اور معیاری ویب پورٹیل کے 17 سال

ہماری ویب کا 2007 میں قیام اس خواب کی تشکیل کی طرف پہلا قدم تھا جس کا مقصد پاکستانی آن لائن صارفین کو ایک معیاری ویب سائٹ مہیا کرنا تھا۔ یہ وہ وقت تھا جب مقامی اور معیاری ویب سائٹ کی دستیابی کا نہ صرف فقدان تھا بلکہ اردو زبان میں معیاری و معلوماتی ویب پورٹیل کو تسلسل کے ساتھ آگے بڑھانا کسی چیلنج سے کم نہ تھا۔
 

image


ہماری ویب نے تمام چیلنجز کا مقابلہ بحسن خوبی ادا کرتے ہوئے بہت سے مقامی اور بین الاقوامی ایوارڈز اپنے نام کرتے ہوئے مقامی صارفین میں بہت جلد اپنے مقام اور پہچان کو قائم کیا۔

گزشتہ روز کراچی کے مقامی ریسٹورنٹ میں اسی سلسلے میں ہماری ویب کی 17 ویں سالگرہ کی ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا- سالگرہ کی اس تقریب میں ہماری ویب کی پوری ٹیم کے علاوہ ہماری ویب کی سرپرست کمپنی “ Webiz Media “ کی دیگر ٹیم نے بھی بھرپور شرکت کی-
 

image


14 اگست 2007 کو متعارف کروائی جانے والی یہ ویب سائٹ٬ ہر سال جشنِ آزادی کے ساتھ اپنی سالگرہ کو ایک مضبوط ارادے اور مقصدیت کے ساتھ مناتی ہے- جس میں ہماری ویب اپنے آپ کو اپنے پاکستانی کلچر، معاشرتی اقدار اور اپنی قومی زبان اردو کی ترقی اور ترویج کا امین سمجھتی ہے-

ہماری ویب دنیا بھر سے اپنے صارفین کی تہہ دل سے شکر گزار ہے جن کی پذیزائی کی بدولت آج بھی وہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے- آئندہ آنے والے سالوں میں بھی ہماری ویب کی جانب سے اسی طرح صارفین کو اہم معیاری اور معلوماتی فراہم کی جائے گی اور اسی طرح خوبصورت تقاریب کا بھی انعقاد کیا جاتا رہے گا۔

YOU MAY ALSO LIKE: