ایک مضبوط چین کی تعمیر کا عزم

ابھی حال ہی میں عوامی جمہوریہ چین کے 75 ویں قومی دن کے موقع پر منعقدہ مختلف تقریبات میں صدر شی جن پھنگ نے ایک مضبوط ملک کی تعمیر کے لئے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ چینی صدر کے نزدیک قومی دن منانے کا "بہترین طریقہ" چین کو ایک مضبوط ملک بنانے کے "بے مثال" مقصد کو آگے بڑھانا اور چینی جدیدکاری کی پیروی کرتے ہوئے تمام محاذوں پر قومی احیاء حاصل کرنا ہے۔ہیروز اور رول ماڈلز کو اعلیٰ ترین ریاستی اعزازات سے نوازنے کے موقع پر شی جن پھنگ نے چینی عوام پر زور دیا کہ وہ ملک کو مضبوط بنانے کی امنگ کو ذہن میں رکھیں۔انہوں نے واضح کیا کہ، "ہمیں ملک سے وفادار ہونا چاہئے، ملک سے محبت کرنی چاہئے، ذاتی ترقی کے اہداف کو مجموعی قومی ترقی میں ضم کرنا چاہئے، اور ملک کے لئے فرائض کی انجام دہی اور عوام کی خدمت میں ذاتی قدر کا احساس کرنا چاہئے۔

تقریباً 12 سال قبل، پارٹی کا اعلیٰ عہدہ سنبھالنے کے فوراً بعد، شی جن پھنگ نے سب سے پہلے قومی احیاء کے چینی خواب کا ذکر کیا تھا۔دس سال سے بھی کم عرصے میں انہوں نے چین کی قیادت کرتے ہوئے مطلق غربت کا خاتمہ کیا اور ہر لحاظ سے ایک معتدل خوشحال معاشرے کی تعمیر کو حاصل کیا۔اسی دوران ملک بھر میں تاریخی کامیابیاں اور تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں۔

شی جن پھنگ کا ماننا ہے کہ ملک پر حکمرانی کرنے کے لیے سب سے پہلے پارٹی کو اچھی طرح سے چلانا ہوگا اور جب پارٹی ترقی کرے گی تب ہی ملک مضبوط ہو سکتا ہے۔پارٹی کے سرکردہ رہنما کی حیثیت سے شی جن پھنگ نے سی پی سی کی مجموعی قیادت کو مضبوط کیا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ یہ تمام فریقوں کی کوششوں کو مربوط کرنے میں بنیادی کردار ادا کرے۔ انہوں نے پارٹی کی مکمل اور سخت خود احتسابی کو بھی آگے بڑھایا ہے۔ سنہ 2022 میں جب پارٹی نے اپنی 20 ویں قومی کانگریس کا انعقاد کیا تو شی جن پھنگ نے پارٹی کے لیے دو مراحل پر مشتمل حکمت عملی کا خاکہ پیش کیا تاکہ اس صدی کے وسط تک ایک عظیم جدید سوشلسٹ ملک کی جامع تعمیر میں قوم کی قیادت کی جا سکے۔

انہوں نے چینی جدیدکاری کے ذریعے قومی احیاء کا خاکہ پیش کیا۔ شی جن پھنگ نے کہا، "چین کو مضبوط بنانے کے لئے، ہر شعبے اور پہلو کو مضبوط کرنا ضروری ہے۔

چین کو دنیا کی فیکٹری کے طور پر جانا جاتا ہے ، اور شی جن پھنگ نے مینوفیکچرنگ پاور ہاؤس کے طور پر ملک کے کردار کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت کو تسلیم کیا ہے۔تقریباً ایک دہائی قبل چین کی کمرشل ایئرکرافٹ کارپوریشن کے معائنے کے دوران انہوں نے سی 919 مسافر طیارے کے ڈسپلے ماڈل کا جائزہ لیا تھا۔ انہوں نے ملک کی مصنوعات سازی کی صنعت کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بڑے طیاروں سمیت اس شعبے کی ترقی کو ایک مضبوط ملک کی تعمیر میں قائدانہ کردار ادا کرنا چاہئے۔رواں سال یکم ستمبر تک مقامی سطح پر تیار کردہ سی 919 طیارے نے کمرشل آپریشن میں داخل ہونے کے بعد سے 37 سو سے زائد پروازیں مکمل کیں اور 5 لاکھ مسافروں کی بحفاظت آمد ورفت کو یقینی بنایا ہے۔

ایک مضبوط چین کے لیے شی جن پھنگ کے وژن میں مینوفیکچرنگ، ایرو اسپیس، نقل و حمل، ٹیکنالوجی، تعلیم، ثقافت، بحری امور اور مالیات سمیت مختلف شعبوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔آج ، چین کے پاس تیز رفتار ریلوے کا دنیا کا سب سے بڑا آپریشنل نیٹ ورک ہے۔ ہانگ کانگ-چوہائی-مکاؤ پل نے متعدد عالمی ریکارڈ قائم کیے ہیں، اور چین کی نئی توانائی گاڑیاں، لیتھیم بیٹریاں اور فوٹو وولٹک مصنوعات مقبول برآمدات بن گئی ہیں.شی جن پھنگ نے جدت طرازی کو "ترقی کے لئے بنیادی محرک قوت" کے طور پر زور دیتے ہوئے نئے ترقیاتی فلسفے کو فروغ دینے اور نئے ترقیاتی نمونے کے قیام کو تیز کرنے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔نتیجتاً ، نئی ٹیکنالوجیوں ، اور کاروبار کی نئی شکلوں اور نئے ماڈلوں کے ساتھ مسلسل تکنیکی کامیابیاں حاصل کی گئیں ہیں۔ اس پیش رفت کا واضح ثبوت عالمی جدت طرازی انڈیکس پر چین کا اضافہ ہے، جو 2012 میں 34 ویں سے بڑھ کر 2024 میں 11 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔

شی جن پھنگ تہذیب کی خوشحالی کے لئے ایک مضبوط ماحولیاتی نظام کو ضروری سمجھتے ہیں۔ انہوں نے ماحولیاتی تحفظ کو چین کی قومی ترقی کے مجموعی منصوبے میں شامل کیا، آلودگی کے خلاف سخت جنگ لڑنے میں ملک کی قیادت کی، اور چین کے ترقی کے ماڈل کو سبز ترقی میں تیزی سے منتقل کرنے پر زور دیا۔وہ ہمیشہ عام لوگوں سے ملنے جاتے ہیں، ان کے ساتھ بات چیت کرتے ہیں، اور ان کے حالات زندگی کے بارے میں پوچھتے ہیں.

شی جن پھنگ کے نزدیک عوام سے متعلق ہر مسئلہ، چاہے وہ بڑا ہو یا چھوٹا، انتہائی احتیاط اور توجہ کا مستحق ہے۔ ان کی قیادت میں عوامی صفائی ستھرائی کو بہتر بنانے کے لئے قومی مہمات کا ایک سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔ آج، چین نے دنیا کا سب سے بڑا سماجی تحفظ کا نظام قائم کیا ہے، اور اس کا متوسط آمدنی والا گروپ 400 ملین سے زیادہ افراد تک بڑھ گیا ہے ، یوں شی جن پھنگ کی سربراہی میں ملک مسلسل مشترکہ خوشحالی کے اپنے ہدف کی جانب بڑھ رہا ہے.
 
Shahid Afraz Khan
About the Author: Shahid Afraz Khan Read More Articles by Shahid Afraz Khan: 1295 Articles with 588841 views Working as a Broadcast Journalist with China Media Group , Beijing .. View More