محترمہ نور العین کا ایک خوب صورت پیس آف رائٹنگ

کتنی خوبصورت ہو تم، اے پچاس سال کی عورت!
محبت کرنے والوں اور شاعروں نے تمہارا زمین اور آسمان میں وصف بیان کیا،
لیکن وہ زمین پر تمہارے جیسے حسن کی تلاش میں ناکام رہے

پچاس سال کی عورت سب سے زیادہ بالغ، سمجھ دار، اور خود سے محبت کرنے والی ہوتی ہے۔ وہ اپنی زندگی کے ایک اہم موڑ پر ہوتی ہے اور تمام عورتوں کی سردار ہوتی ہے۔ اگر وہ آپ کے دل میں داخل ہو جائے تو اسے آسانی سے بھلایا نہیں جا سکتا قلم اس کی تعریف اور شاعری میں لکھنے سے قاصر ہے، کیوں کہ اے عورت، تم تمام عورتوں سے مختلف ہو۔
تمہاری جذباتیت حساس ہے، تمہارا طرز عمل بلند اور رومانوی ہے، اور تم سراسر جذبات کا مجموعہ ہو
پچاس سال کی عورت خوبصورت زمانے کی موسیقی ہے۔
پچاس سال کی عورت کا غزل میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔
پچاس سال کی عورت میں بے شمار دل کشی اور تجربہ ہے، اور اس کے اندر لاتعداد حروف، الفاظ، جذبات، اور احساسات ہیں
کتنی خوبصورت ہو تم، اے پچاس سال کی عورت!
محبت کرنے والوں اور شاعروں نے تمہارا زمین اور آسمان میں وصف بیان کیا،
لیکن وہ زمین پر تمہارے جیسے حسن کی تلاش میں ناکام رہے
پچاس سال کی عمر، عشق ہے جو کبھی ختم نہیں ہوتا اور یہ قانون سے بھی بالا تر ایک قانون ہے
 

sadia malik
About the Author: sadia malik Read More Articles by sadia malik: 6 Articles with 10997 views I am a PhD Dr, motivator and a guider... View More