خوف سے آگے!

خوف وہ واحد چیز ہے جس سے مقابلہ کر کے ہم کامیاب ہو سکتے ہیں -

خوف

خوف سے آگے:
خوف کا ہماری زندگی سے بہت گہرا تعلق ہے۔ خوف وہ واحد شہ ہے جو کبھی ہمیں دوکھا نہیں دیتی بلکہ ہر وقت ساتھ رہتی ہے۔

یوں کہنا غلط نہیں کہ ہماری زندگی کا تسلسل ہی خوف کی بنا پر ہے۔ لیکن کیا کبھی یہ سوچھا ہے کہ جب ہم خوف سے مقابلہ کر کے آگے نکل جاتے ہیں تو ہم خود کو کہاں پاۓ گے؟

خوف سے آگے وہ مقام ہے جہاں ہم خود کو تصور کرتے ہیں۔ کامیابی اور خود اعتمادی کا ایک اہم تعلق۔

اگر غور سے دیکھا جاۓ تو خوف ہی ہے جو ہمیں زندگی کو جینے کی قیمت بتاتی ہے اور ہم کامیاب ہو جاتے ہیں ۔ اگر خوف نہ ہوتی تو زندگی بے مول لگتی۔ کامیابی کی کوئ اہمیت نہ ہوتی۔ خواہشات کے گم ہو جانے کا گمان نہ رہتا اور شاید ہم بہتری کی تلاش ہی چھوڑ دیتے۔

ہمیں کبھی کبھی پتہ نہیں چلتا کہ ہم ایک چیز کا مقابلہ کرتے کرتے کتنی منزلیں طے کر دیتے ہیں۔ کیا کریں یہی تو زندگی ہے۔

خوف سے آگے خوش حالی، سکون ، کامیاب اور مطمئن زندگی ہمارا استقبال کر رہی ہے۔

 

S A Kareem shah
About the Author: S A Kareem shah Read More Articles by S A Kareem shah: 10 Articles with 9021 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.