ڈیپ سیک کی بڑھتی ہوئی مقبولیت

چینی اسٹارٹ اپ ڈیپ سیک کی جانب سے تیار کردہ مصنوعی ذہانت کے اوپن سورس ماڈل نے مصنوعی ذہانت کی خدمات کو زیادہ قابل رسائی اور سستا بنا دیا ہے، جس نے بہت سی صنعتوں کی بنیادوں کو نئی شکل دی ہے۔20 جنوری کو جاری ہونے والی یہ ایپ 27 جنوری تک ایپل کے ایپ اسٹور کے مفت چارٹ میں تیزی سے سرفہرست رہی اور اس نے اوپن اے آئی کے چیٹ جی پی ٹی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

ڈیپ سیک کے مطابق ، ریاضی ، کوڈنگ اور نیچرل لینگوئج کی استدلال جیسے کاموں میں ، اس ماڈل کی کارکردگی کا موازنہ اوپن اے آئی جیسے ہیوی ویٹ کے معروف ماڈلز سے کیا جا سکتا ہے لیکن اس کے حریفوں کی کیش اور کمپیوٹنگ طاقت کے صرف ایک چھوٹے سے حصے پر۔

غیر حتمی اعداد و شمار کے مطابق کم از کم 18 ملکی اور غیر ملکی کلاؤڈ سروس سے وابستہ کمپنیوں نے ڈیپ سیک کو تعینات کیا ہے۔چین کی وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی (ایم آئی آئی ٹی) نکے مطابق ملک کی تین ٹیلی کام کمپنیوں چائنا ٹیلی کام، چائنا موبائل اور چائنا یونی کام نے ڈیپ سیک اوپن سورس ماڈل تک مکمل رسائی حاصل کرلی ہے۔

تکنیکی ماہرین کے نزدیک ڈیپ سیک کی اوپن سورس نیچر پوری مصنوعی ذہانت کی صنعت میں ایک بڑی تبدیلی لا رہی ہے۔ چائنا یونی کام کا کہنا ہے کہ کہا کہ اُن کی خدمات نے ملک بھر کے بڑے شہروں میں 300 سے زیادہ کمپیوٹنگ نوڈز کا احاطہ کیا ہے۔چائنا ٹیلی کام کے مطابق اُن کے ذہین کمپیوٹنگ پلیٹ فارم نے بیک وقت 50 کمپیوٹنگ پاور پارٹنرز سے رابطہ قائم کیا ہے، اور ملک بھر میں متعدد کمپیوٹنگ نوڈز میں ڈیپ سیک۔آر 1 اور وی 3 (ورژن) کے لیے سپورٹ کا آغاز کیا ہے۔

صنعت کے اندرونی ذرائع کہتے ہیں کہ ڈیپ سیک صارفین کے لئے کم قیمت پر زیادہ" اے آئی خدمات" تک رسائی کو ممکن بناتی ہے۔ڈیپ سیک بگ ماڈل کی تربیت اور استدلال کی لاگت بہت کم کردی گئی ہے۔ 1.5 ملین الفاظ کو ان پٹ کرنے کے لئے صرف 0.8 یوآن (تقریباً 0.11 امریکی ڈالر) کی لاگت آتی ہے۔ چینی ٹیکنالوجی کمپنی بے دو کے مطابق ڈیپ سیک کے لانچ کے پہلے دن 15 ہزار نئے صارفین نے اسے استعمال کیا جو کہ ایک حیران کن تعداد ہے۔

کلاؤڈ سروس فراہم کنندگان کے علاوہ ، ہارڈ ویئر مینوفیکچررز نے بھی ڈیپ سیک کو اپنایا ہے۔اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ 15 سے زیادہ چپ سازوں نے اپنی مصنوعات کو ڈیپ سیک ماڈل سروس کے مطابق ڈھال لیا ہے ، اور ڈیپ سیک سے چلنے والی ذہین کمپیوٹنگ مشینیں لانچ کی جارہی ہیں۔بیجنگ میں قائم چپ بنانے والی کمپنی کھن لون شن نے ڈیپ سیک کی مطابقت پزیری کو ایک ہفتے سے بھی کم وقت میں مکمل کر لیا ہے، جبکہ اس سے پہلے، دیگر لارج لینگوئج ماڈلز کو اپنانے میں کافی وقت لگا تھا جو اوپن سورس نہیں ہیں، کیونکہ انہیں ماڈلز کے ڈویلپرز کے ساتھ بات چیت اور تعاون درکار تھا۔

اوپن سورس ماڈلز قدرتی طور پر الگورتھم کی تفصیلات اور کیلکولیشن کے عمل کی تفصیلات فراہم کرتے ہیں.اس اعتبار سے ڈیپ سیک نہ صرف ماڈلز کے مطابق ڈھلنے کے لئے کم وقت لیتی ہے، بلکہ اعلیٰ کمپیوٹنگ کارکردگی حاصل کرنا بھی آسان بناتی ہے۔

اس کے علاوہ، مختلف صنعتوں میں ڈیپ سیک سے مربوط ذہین کمپیوٹنگ مشینوں کی مانگ میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے.ماہرین کے نزدیک یہ ایک کمپیوٹر خریدنے کے مترادف ہے جیسے لوگ مشین کو ان پیکنگ کرنے کے فورا بعد استعمال کرسکتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ سرکاری اداروں اور یونیورسٹیوں میں اس طرح کی ڈیپ سیک سے مربوط ذہین کمپیوٹنگ مشینوں کی زبردست مانگ ہے، دوسرا اس سے چین کی اختراعی صلاحیتوں اور جدت طرازی رجحانات کی بھی عمدگی سے عکاسی ہوتی ہے۔
 

Shahid Afraz Khan
About the Author: Shahid Afraz Khan Read More Articles by Shahid Afraz Khan: 1413 Articles with 706128 views Working as a Broadcast Journalist with China Media Group , Beijing .. View More