قذافی کا پاکستان قوم پر ایک احسان

ڈاکٹر عبدالقدیر نے بھٹو سے بات کی کہ اگر ھم واقعی یہ مہم ﴿ایٹمی پاور﴾ سر کرنا چاہتے ہیں تو ابتدائی طور پر پہلے سو ملین ڈالر کا بندوست کریں جو اس عظیم پروجیکٹ کےلیے ایک سیڈ منی ھوگی ۔۔ یہ اس زمانے بھٹو نے الطاف عباسی کو کرنل قذافی کے پاس یہ پغام دے کر بھیجا کہ اگر ہمیں 100 ملین ڈالر نہ ملے اور ھم نے بھارت کے جواب میں ایٹم بم نہ بنا سکے تو پاکستان صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا ۔۔چنانچہ کرنل قذافی نہ صرف اتنی بڑی رقم دینے پر آمادہ ھو گئے بلکہ انہوں نے لیبیا کی انقلابی کمان کو نسل کے ممبر ڈاکٹر سالم بن عامر کو یہ رقم دے کر الطاف عباسی کے ہمراہ ہالینڈ بھیجا الطاف عباسی کے بقول اگر پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے لیے اگر قذافی پیسے نہ دیتا تو پاکستان اج اٹمی طاقت نہ ہوتا-

اور یہ وہی قذافی تھا جو شاہ فیصل اور بھٹو کے شانہ بشانہ ایک ایسی خلافت کے قیام میں پیش پیش تھا۔جس کا خواب ہر مسلمان نے دیکھا تھا*۔اور ہر مسلمان اس کی تکمیل کا آرزو مند تھا۔جی ہاں آج وہی قذافی شاہ فیصل کے قتل اور بھٹو کی پھانسی کے بعد اسلام کے دوشمنوں کی سازش کا نشانہ بنا-
Syed Mudassir Hashmi
About the Author: Syed Mudassir Hashmi Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.