حضرت بحرالعرفان سیدنا عبدالعزیز
دباغ (رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ) فرماتے ہیں کہ نبی اکرم (صلی اللہ تعالٰی
علیہ وآلہ وسلم) پر درود پاک پڑھنا ہر ایک شخص کا قطعی طور پر قبول ہوتا ہے۔
آپ نے مذید فرمایا، اس میں کوئی شُبہ نہیں کہ نبی پاک (صلی اللہ تعالٰی
علیہ وآلہ وسلم) پر درود پاک تمام اعمال سے افضل ہے۔ اور یہ اُن ملائکہ کا
ذکر ہے جو اطراف جنت میں رہتے ہیں۔ اور جب وہ حضور پرنور (صلی اللہ تعالٰی
علیہ وآلہ وسلم) کی ذات گرامی پر درود پاک پڑھتے ہیں تو اُس کی برکت سے جنت
کُشادہ ہو جاتی ہے۔
(افضل الصلوات علٰی سیدالسادات) |