عارضی تخت

مرید! حضور دل کو سکون نہیں ملتا کہ غزہ کے مسلمان پریشانی میں ہیں!
مرشد!پتر یہ عارضی دنیا کے عارضی تخت کے لیے جہدوجہد ہے ،ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے،اب انسان کا ذکر رب العالمین نے فرمایا ہے کسی خاص مذہبی فرقے کا ذکر نہیں فرمایا ،پتر انسان کا خون جہاں بھی بہایا جارہا ہے وہ غلط ہے اور رب العزت کی ناراضگی کا باعث ہے ،
رہی بات اہلِ غزہ کی تو پتر ہم انسان ہونے کے بعد مسلمان بھی ہیں اور اہل غزہ مسلمان ہیں ،ہمارا یہ دوہرا رشتہ ہمیں تکلیف کا احساس دلاتا ہے کیونکہ مسلمان ایک جسم کی مانند ہیں ،
مگر پتر افسوس کہ ہر مسلمان ملک اپنے عارضی تخت کی حکمرانی کے لیے ابدی تعلیمات کو بھول چکا ہے لیکن میرا اللّٰہ دیکھ رہا ہے ۔
مرید! بے شک حضور اللّٰہ دیکھ رہا ہے ۔
 

Babar Alyas
About the Author: Babar Alyas Read More Articles by Babar Alyas : 882 Articles with 616537 views استاد ہونے کے ناطے میرا مشن ہے کہ دائرہ اسلام کی حدود میں رہتے ہوۓ لکھو اور مقصد اپنی اصلاح ہو,
ایم اے مطالعہ پاکستان کرنے بعد کے درس نظامی کا کورس
.. View More