عقل

مرید! حضور کیا روپے پیسے والا ہی عقل مند ہوتا ہے ۔۔؟
مرشد!پتر
تعلیم سے عقل کا کوئی واسطہ نہیں،
سفر سے عقل کا کوئی تعلق نہیں،
پیسے سے عقل کا کوئی رشتہ نہیں،
عہدوں سے عقل کا کچھ لینا نہیں،
دوستوں کے جھرمٹ سے عقل کا کوئی مطلب نہیں،
کتابوں کے خود ساختہ مطالعہ سے بھی عقل کو کچھ لینا دینا نہیں ،
بس پتر بزرگوں کی محفل میں بیٹھنے سے ،
کم بولنے سے ،
سوچ کر بولنے سے ،تول کر بولنے سے ،
ضرورت کے مطابق بولنے سے ،
رشتوں کی پہچان رکھتے ہوئے بولنے سے ،
مفادات سے پاک تعلقات میں ،
چھوٹوں بڑوں کی تمیز کا خیال کرتے ہوئے جو زندگی گزاری جائے یا جو گفتگو کی جائے وہ عقل کے پیمانے پر پوری اترتی ہے ۔
مرید! جزاک اللہ خیرا
 

Babar Alyas
About the Author: Babar Alyas Read More Articles by Babar Alyas : 882 Articles with 615523 views استاد ہونے کے ناطے میرا مشن ہے کہ دائرہ اسلام کی حدود میں رہتے ہوۓ لکھو اور مقصد اپنی اصلاح ہو,
ایم اے مطالعہ پاکستان کرنے بعد کے درس نظامی کا کورس
.. View More