مرید! حضور پارسائی کی پہچان کیا ہے....؟
مرشد! پتر یہ انسان کے اختیار میں نہیں ،یہ انسان کے فیصلے نہیں ،ہم سب ہی
پارسائی کا لباس زیب تن کیے ہوئے ہیں کیونکہ میرے خالق حقیقی نے ہمارے
عیبوں پر پردہ ڈال رکھا ہے ،اب یہ انسان کو اختیار نہیں کہ کسی کی پارسائی
یا گناہ گاری کی سند جاری کرے ،کیونکہ توبہ کا دروازہ کب کھل جائے یا کب
قبول ہو جائے یا رد ہو جائے یہ خالق حقیقی ہی جانتا ہے ،
مرید! پھر حضور ان کے بس میں کیا ہے ۔۔۔۔؟
مرشد! صبر ، درگزر ، استقامت ، توبہ کی دعا اور اپنے اعمال پر شرمندگی کرتے
ہوئے رہنا ۔
مرید! جزاک اللہ
|