ڈیرہ غازی خان: میپکو کے خلاف وفاقی محتسب کی فوری کارروائی، شہریوں کو ریلیف
(Syed Riaz Jazib, DGKHAN)
ریجنل ہیڈ، ڈاکٹر محمد زاہد ملک نے عوامی شکایات پر فوری ریسپانس کرتے ہوئے درخواستوں کی تیز ترین سماعت کرتے ہوئے شہریوں کو بڑا ریلیف دے دیا۔ ایک ہی دن میں 150 سے زائد درخواستوں پر سماعت مکمل کر کے 7 لاکھ روپے سے کا درخواست گزاروں کو ریلیف فراہم۔ |
|
|
وفاقی محتسب کے ڈیرہ غازی خان کے ریجنل ہیڈ، ڈاکٹر محمد زاہد ملک نے عوامی شکایات پر فوری ریسپانس کرتے ہوئے درخواستوں کی تیز ترین سماعت کرتے ہوئے شہریوں کو بڑا ریلیف دے دیا۔ ایک ہی دن میں 150 سے زائد درخواستوں پر سماعت مکمل کر کے 7 لاکھ روپے سے کا درخواست گزاروں کو ریلیف فراہم۔ وفاقی محتسب کا ادارہ عام اور بے بس شہریوں کو بغیر کسی سفارش، وکیل یا فیس کے فوری اور منصفانہ انصاف فراہم کرنے کررہا ہے ۔محتسب کے ڈیرہ غازی خان کے ریجنل ہیڈ، ڈاکٹر محمد زاہد ملک نے شاہ صدر دین کے نواحی علاقے بستی کو چھہ کوکاری مرزے والا کی اہم درخواست پر جوکہ درجنوں مقامی لوگوں نے دی تھی میں موقف اختیار کیا کہ پچھلے ایک ماہ سے شدید گرمی میں بجلی سے محروم ہیں،میپکو سب ڈویژن شاہ صدر دین کے ایس ڈی او نے بجلی چوری کے الزام میں پوری بستی کا ٹرانسفارمر اتار لیا جس سے پورے علاقے کی بجلی منقطع ہو گئی صارفین شدید گرمی کے موسیں سخت پریشانی کا سامنا تھا۔ معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے وفاقی محتسب کے ریجنل ہیڈ نے صارفین کی تحریری شکایت/ درخواست پر میپکو کی اس کارروائی کو غیر منصفانہ اور یک طرفہ قرار دیتے ہوئے نوٹس لیا اور تمام متعلقہ فریقین کو سماعت کے لیے طلب کیا۔حقائق کی بنیاد پر فیصلہ دیتے ہوئے میپکو حکقم کوحکم دیا گیا کہ بستی میں فوری طور پر ٹرانسفارمر نصب کیا جائے۔ علاؤہ ازیں متعدد دیگر کیسز میں بھی انصاف فراہم کیا گیا، جن میں ناجائز ڈیٹیکشن بلز کی منسوخی جیسے فیصلے بھی شامل ہیں۔ سماعت کے دوران ڈاکٹر محمد زاہد نے میپکو حکام کو سختی سے متنبہ کیا کہ وہ عوام کو بلاوجہ ہراساں کرنے اور ناحق بلز بھیجنے جیسے اقدامات سے گریز کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ وفاقی محتسب کا ادارہ "غریبوں کی عدالت" ہے، جہاں انصاف کا پیمانہ صرف سچائی ہے۔ یاد رہے کہ حال ہی میں ڈیرہ غازی خان میں محتسب پاکستان کے ریجنل آفس کا افتتاح محتسب پاکستان اعجاز احمد قریشی نے کیا تھا ۔ |