دوسری بار

دنیا کی تاریخ میں یہ ساتواں بڑا واقعہ ہے جب عوام نے براہِ راست عسکری میدان میں قدم رکھا۔ لیکن پاکستان کی تاریخ میں یہ دوسرا موقع ہے — اور اس بار جس طرح کی یکجہتی اور قومی غیرت کا مظاہرہ ہوا، اُس نے دشمن کو نہ صرف پسپا کیا بلکہ پوری دنیا کو یہ پیغام دیا کہ یہ قوم پاکستان کے دفاؑع کے لیے متحد ہے۔

10 مئی 2025 کا دن تاریخ کے اوراق میں سنہری الفاظ میں درج ہو چکا ہے۔ سیالکوٹ اور کشمیر کے محاذ پر جب بھارت نے ایک بار پھر بزدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے معصوم پاکستانی بچوں اور خواتین کو نشانہ بنایا، تو پاکستانی قوم نے جو ردِ عمل دیا، وہ کسی فوجی حکمتِ عملی سے بڑھ کر تھا۔ یہ وہ لمحہ تھا جب قوم اور فوج ایک ہو گئے — اور تاریخ نے ایک بار پھر خود کو دہرایا۔

یہ پہلا موقع نہیں کہ عوام نے مسلح افواج کے ساتھ مل کر دشمن کا مقابلہ کیا ہو۔ جدید دنیا کی تاریخ میں ایے واقعات شاز ہی مگر جنم لیتے رہے ہین جب عوام نے صرف نعرے نہیں لگائے، بلکہ ہتھیار اٹھا کر افواج کا بازو بنے۔ اور جب ایسا ہوتا ہے تو فتح صرف وقت کی بات بن جاتی ہے۔

1775 سے 1783 تک امریکہ کی جنگِ آزادی ہو، یا دوسری جنگ عظیم کے دوران فرانسیسی مزاحمتی تحریک، وارسا کی بغاوت ہو یا ویتنام کی گوریلا جنگ، اسٹالن گراڈ کی خونریز لڑائی ہو یا 1965 میں لاہور کی سڑکوں پر عوام کا جذبہ — ان سب میں ایک قدر مشترک تھی: قوم نے اپنی افواج کو تنہا نہیں چھوڑا۔

1965 کی جنگ میں لاہور اور سیالکوٹ کے شہریوں نے جو جذبہ دکھایا تھا، وہی جذبہ اب ایک نئی نسل نے 10 مئی 2025 کو دہرا دیا۔ جب بھارتی میزائل شہری آبادی پر گرے، تو ردعمل میں صرف فوجی توپیں نہیں بولیں، عام نوجوان بھی توپوں میں گولے بھرنے لگے، خواتین نے کھانا پکا کر فوجیوں کو پیش کیے، اور شہریوں نے اپنی نقل و حمل کے ذرائع فوج کے سپرد کیے۔ یہ وہی جذبہ تھا جو قوموں کو ناقابلِ تسخیر بناتا ہے۔

دنیا کی تاریخ میں یہ ساتواں بڑا واقعہ ہے جب عوام نے براہِ راست عسکری میدان میں قدم رکھا۔ لیکن پاکستان کی تاریخ میں یہ دوسرا موقع ہے — اور اس بار جس طرح کی یکجہتی اور قومی غیرت کا مظاہرہ ہوا، اُس نے دشمن کو نہ صرف پسپا کیا بلکہ پوری دنیا کو یہ پیغام دیا کہ یہ قوم پاکستان کے دفاؑع کے لیے متحد ہے۔

ہمیں اس اتحاد کو لمحاتی جوش کی بجائے مستقل قومی پالیسی بنانا ہوگا۔ عوام اور افواج کا یہ رشتہ صرف میدانِ جنگ تک محدود نہ رہے، بلکہ ہر میدان میں ایسا ہی ساتھ ہو۔ دفاع ہو یا معیشت، تعلیم ہو یا ٹیکنالوجی، ہم سب ایک قوم بن کر ہی آگے بڑھ سکتے ہیں۔

تاریخ کی گواہی ہے کہ جب عوام اور فوج ایک ہو جاتے ہیں، تو دشمن کے لیے شکست سے بچنا ممکن نہیں رہتا۔
 

Dilpazir Ahmed
About the Author: Dilpazir Ahmed Read More Articles by Dilpazir Ahmed: 146 Articles with 182188 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.