امید اور لالچ

زندگی اور موت دو یقینی ساتھ ہیں جو ہر گھر کے کے ہر فرد کا اثاثہ ہیں ،ان سے انکار رب سے دور کرتا ہے ،صحت کے دنوں میں شکر لازم ہے اور بیماری کے دنوں میں دعا لازم ہے ،معاملہ دونوں صورتوں میں رب العالمین کی رحمتوں پر ہی اختتام پذیر ہوتا ہے ،
دنیا عارضی ہے اور یہاں انسان کو انسان کا عرفان بنایا گیا ہے ،اسباب کی دنیا میں بیماری کی حالت میں ڈاکٹر سبب ہے بلکہ بطور انسان عرفان کے عہدے پر بھی فائز ہے ،
کسی ہسپتال کے بیڈ پر لیٹا ہوا مریض معجزہ چاہتا ہے اور اس کا سبب وہ ڈاکٹر کو سمجھتا ہے کہ وہ آئے گا مجھے چیک کرے گا ،دوائی دے گا اور میں یوں پل میں ٹھیک ہو جاؤں گا ،
پھر اسی ہسپتال میں اسی مریض کے ساتھ آیا اس کا تیمار دار (لواحقین)کوئی بھی رشتہ باہر بینچ پر بیٹھا اپنے مریض کے لیے رب العالمین سے دعاؤں کا دامن پھیلائے ہوئے نظر آتا ہے اور سمجھتا ہے کہ اگر میرے رب نے مجھے یہاں کا راستہ دیکھایا ہے تو یقیناً مجھے شفاء کاملہ ملے گئی ،
لیکن ہم بھول جاتے ہیں کہ جس دن آدم علیہ السلام کی پیدائش ہوئی اور سجدے کا حکم دیا گیا تب ایک نافرمان لعنتی بھی وجود میں آ گیا تھا ،جس کا کام ہی لوگوں کے دلوں میں لالچ کا درخت لگانا اور پھر اس کو پانی دینا ہے ،
لواحقین مریض کی بہتری چاہتے ہیں اور کئی ہسپتال کا حال یہ ہے کہ وہ منتخب ٹیسٹ لیبارٹری کا انتخاب ، منتخب ادوایات کا انتخاب کہ فلاں جگہ سے ہی لی جائے ۔۔۔۔۔کرتے ہیں یہ وہ کیوں کرتے ہیں یہ میں نہیں جانتا لیکن ان میں اکثر ایسے ہوتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ معافی دے ان سے کیونکہ کچھ ایسے سفارشی بھرتیوں والے مکمل تجربہ بھی نہیں رکھتے ہوتے اور مزید تکلیف و پریشانی کا باعث بنتے ہیں ۔
دراصل میں سمجھتا ہوں کہ ہم ہر فلاحی کام بھی بطور تجارت و کاروبار سمجھ کر کرتے ہیں اس لیے اپنے کام کی اصل لذت سے محروم رہتے ہیں بلکہ مستفید ہونے والوں کے لیے کئی سوالات کا طوق ان کے گلے میں ڈال کر خود سے رخصت کرتے ہیں ،
ورنہ ڈاکٹر حضرات صحت کے میدان میں ایک طرح سے اپنے پاس آنے والوں کے ایک فلاحی دیوتا ہی ہوتا ہے لیکن وہ اپنے لالچی رویے کی وجہ سے اس جذبے کو اپنے ہاتھوں سے دفن کرتے ہیں ۔
بس اپنے لالچ میں کسی کی امید کا قتل نہ کریں جہاں تک ہو پائے تعاون کی کوشش کریں ۔
اللہ تعالیٰ ہر شہر کے ڈاکٹر کو مثبت کردار ادا کرتے ہوئے اللہ کی مخلوق کی خدمت کرنی چاہیے ۔آمین
 

Babar Alyas
About the Author: Babar Alyas Read More Articles by Babar Alyas : 910 Articles with 640701 views استاد ہونے کے ناطے میرا مشن ہے کہ دائرہ اسلام کی حدود میں رہتے ہوۓ لکھو اور مقصد اپنی اصلاح ہو,
ایم اے مطالعہ پاکستان کرنے بعد کے درس نظامی کا کورس
.. View More