لوحِ ادب

 لوح ادب اردو کا وہ ممتاز ادبی مجلہ ہے جو پاکستان کے تاریخی شہر حیدر آباد سندھ سے گزشتہ تین عشروں سے مسلسل شائع ہو رہا ہے ۔یہ رجحان ساز ادبی مجلہ نامور ماہر تعلیم ،دانش ور ،ادیب اور محقق ڈاکٹر الیاس عشقی کی یاد میں شائع ہوتا ہے ۔اس کے مدیر شکیل احمد خان ہیں جو پاکستان کے نامور ادیب ہیں ۔ان کی علم دوستی اور ادب پروری کا ایک عالم معترف ہے ۔حال ہی میں اس مجلے کا ایک خاص شمارہ منظر عام پر آیا ہے جو اپریل تا دسمبر 2011کی خصوصی اشاعت ہے ۔اس شمارے میں عالمی شہرت کے حامل مایہ ناز ادیبوں کی تخلیقات شامل ہیں۔قادر الکلام شاعر ناصر زیدی کے اسلوب کی تفہیم کے لیے خصوصی گوشہ شامل اشاعت ہے ۔شاعری ،مضامین،افسانے ،انشائیے اور تراجم اس شمارے کے حسن کو دوبالا کر رہے ہیں ۔نیلم احمد بشیر کا افسانہ ایک اور دریا گہری معنویت کا حامل ہے ۔اس کے علاوہ درد اسعدی ،مسکین احمد منصور ،احمد صغیر صدیقی ،شعیب احمد ،پروفیسر مرزا سلیم بیگ اور سیما مجید کے مضامین بہت مفید اور اہم ہیں ۔طنز و مزاح میں پروفیسر عنایت علی خان کا کلام فکر و نظر کے متعدد نئے دریچے وا کرتا ہے ۔اس مجلے کا سب سے بڑا اعزاز و امتیاز یہ ہے کہ اس میں معیار پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا گیا ۔لائق مدیر کی جوہر شناس نگاہیں اعلیٰ معیار کی تخلیقی تحریروں کے انتخاب میں کامیاب رہی ہیں ۔یہ مجلہ قابل مطالعہ مواد سے لبریز ہے ۔شاعری کا حصہ نہایت دلکش ہے ۔مجھے یقین ہے دنیا بھر میں اس مجلے کی پذیرائی ہو گی۔اس مجلے کا ای میل ایڈریس درج ذیل ہے [email protected] اسے ادارہ بزم صادق 21-Aلطیف آباد 11حیدرآبا دسندھ سے شائع کیا گیا ہے ۔
 

image
Dr. Ghulam Shabbir Rana
About the Author: Dr. Ghulam Shabbir Rana Read More Articles by Dr. Ghulam Shabbir Rana: 8 Articles with 27308 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.