چین طویل عرصے سے دنیا کا سب سے بڑا کھلونے پیدا کرنے
والا اور برآمد کرنے والا ملک رہا ہے۔ تاریخی طور پر، اس کی زیادہ تر
پیداوار غیر ملکی برانڈز کے لیے تیار کردہ کم قیمت کی اشیاء پر مشتمل تھی،
تاہم اب صورت حال یکسر بدل چکی ہے اور چینی ساختہ کھلونے بیرونی ممالک میں
ہاتھوں ہاتھ فروخت ہو رہے ہیں۔اس وقت تازہ ترین مثال لیبوبو کھلونا ہے ،
چینی برانڈ پوپ مارٹ کے اس کھلونے نے عالمی سطح پر نمایاں مقبولیت حاصل کی
ہے۔
اس کھلونے کی عالمی سطح پر پزیرائی یہ ثابت کرتی ہے کہ چین کی کمپنیاں جدت،
ثقافتی کہانی سنانے اور گھریلو دانشورانہ ملکیت (آئی پی) کی عالمی سطح پر
ترویج کے ذریعے اپنی بین الاقوامی ساکھ کو دوبارہ ایک نئی شکل دے رہی ہیں۔
تاہم، آج، جیسے کہ لیبوبو، نئے ڈیزائنر کھلونوں کی ایک نئی نسل کی صنعت کی
تعریف پر پورا اترتا ہے ، جو نہ صرف مصنوعات بلکہ چینی کہانیوں اور جذبات
کو بھی آگے بڑھا رہا ہے۔
پاپ مارٹ، بیجنگ میں قائم کھلونا ساز کمپنی ہے۔ یہ کمپنی لیبوبو اور دیگر
حقیقی آئی پی کرداروں کے پیچھے ہے اور اس صنعت میں رونما ہونے والی تبدیلی
کی قیادت کر رہی ہے۔ اس کمپنی کی بین الاقوامی مقبولیت کا اندازہ یہاں سے
بھی لگایا جا سکتا ہے کہ، کمپنی نے 2025 کی پہلی سہ ماہی میں اپنی آمدنی
میں سال بہ سال 165 سے 170 فیصد اضافہ درج کیا، جبکہ بیرون ملک آمدنی میں
475 سے 480 فیصد کا اضافہ ہوا۔پاپ مارٹ عالمی کھلونے کی مارکیٹ میں برانڈ
بنانے کی کوششوں میں اکیلی نہیں ہے۔ چینی کھلونے بنانے والی کمپنی "ٹاپ
ٹوائے"اس وقت دنیا بھر میں 280 سے زیادہ اسٹورز چلا رہی ہے، اور" 52 ٹوائز"
نے 2024 میں تھائی لینڈ میں اپنے کاروبار میں 300 فیصد کے اضافے کی اطلاع
دی۔ لیبوبو اور اسی طرح کے کھلونوں کی وائرل مقبولیت چین کی ابھرتی ہوئی
ثقافتی صنعت پر روشنی ڈال رہی ہے، جو چینی برآمدات کے لیے ایک پہچان کے طور
پر ابھر رہی ہے.
چین کی ثقافتی صنعت میں 2024 میں مستحکم ترقی ہوئی، جہاں 78 ہزار اداروں نے
14.15 کھرب یوآن (تقریباً 1.97 کھرب امریکی ڈالر) کی آمدنی حاصل کی، جو
پچھلے سال کے مقابلے میں 6 فیصد اضافہ ہے۔ ان کمپنیوں نے مجموعی منافع 1.29
کھرب یوآن رپورٹ کیا ، جو 2023 کے مقابلے میں 10.8 فیصد اضافہ ہے۔گیمینگ
کی صنعت ایک اور شاندار مثال ہے کہ چینی ثقافت کیسے عالمی صارفین تک پہنچ
رہی ہے۔ " بلیک میتھ: وکھونگ ، " ایک تھری اے ویڈیو گیم جس میں جدید گرافکس
ہیں، نے بین الاقوامی سطح پر ایک بڑی تعداد میں مقبولیت حاصل کی ہے، جس میں
اس کے کھلاڑیوں میں سے ایک تہائی کا تعلق چین سے باہر سے ہے۔ دریں اثنا،
مشہور گیمز جیسے "جنشن امپیکٹ" اور "ہونکائی: اسٹار ریل" 100 سے زائد ممالک
اور علاقوں میں سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کیے جانے والے آئٹمز میں شامل ہیں۔
چین کی آڈیو۔ویڈیو اور ڈیجیٹل پبلشنگ ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار سے پتہ
چلتا ہے کہ چین کی خود ترقی یافتہ گیم پراڈکٹس نے 2024 میں عالمی سطح پر
18.56 بلین امریکی ڈالر کی آمدنی حاصل کی، جو پچھلے سال کے مقابلے میں
13.39 فیصد زیادہ ہے۔چین کا وسیع فیکٹری نیٹ ورک، جو کہ اقوام متحدہ کی
جانب سے درجہ بند ہر صنعتی زمرے کا احاطہ کرتا ہے، اس ثقافتی ترقی کی ریڑھ
کی ہڈی ہے۔یہی وجہ ہے کہ پاپ مارٹ کے لیے، مینوفیکچرنگ کی مہارت تخلیقی
نظریات کو حقیقت میں لانے کا ایک اہم حصہ ہے۔ کئی سالوں کے تجربات نے چینی
فیکٹریوں کو ایسے انتہائی باقاعدہ ڈیزائن کی ضروریات کو پورا کرنے کے قابل
بنا دیا ہے، جن کی نہ صرف اندرون ملک مانگ ہے بلکہ بیرونی ممالک کے صارفین
بھی ان میں گہری دلچسپی لیتے ہیں۔
یہ چین کی شان دار اقتصادی ترقی کے ثمرات ہی ہیں کہ آج ملک مصنوعات کی
برآمد کے بجائے برانڈز اور آئی پی کی برآمد کی جانب منتقل ہو چکا ہے۔یہ چین
کی صنعتی ڈھانچے کی ترقی اور بین الاقوامی کاروباری سرگرمیوں میں چینی
اداروں کی بڑھتی ہوئی پختگی کو ظاہر کرتا ہے۔
|