عجیب سی کیفیت

انجانی کیفیت یہ حالت جو سمجھ میں نہ آئے

کبھی کبھی ہم اپنی کیفیت خود بھی نہیں سمجھ پاتے۔ میرے ساتھ اکثر ایسا ہوتا ہے کہ جو میں نہیں چاہتی، وہی ہو رہا ہوتا ہے... اور جو میں چاہتی ہوں، وہ کبھی کبھی میں خود نہیں چاہتی۔ میری سوچ الجھ جاتی ہے، دل الجھ سا جاتا ہے۔ سمجھ نہیں آتا کہ کیا کروں اور کیا نہ کروں۔

اکثر دل رونے کو چاہتا ہے، لیکن آنکھوں سے آنسو نہیں نکلتے۔ یا شاید میں اندر سے رونا چاہتی ہوں، مگر سمجھ نہیں پاتی کہ کیوں۔
ایسا کیوں ہوتا ہے؟
کیوں انسان خود سے ہی بیزار ہو جاتا ہے؟
ایسا لگتا ہے جیسے اندر کوئی بے چینی ہے، ایک بےسکونی ہے جو لفظوں میں بیان نہیں ہوتی۔

کیا میں واقعی اللہ سے اتنی دور ہو گئی ہوں؟
کچھ سمجھ نہیں آ رہا کہ میرے ساتھ کیا ہو رہا ہے... اور کیوں ہو رہا ہے۔

یہ کیفیت انسان پر اس وقت طاری ہوتی ہے جب وہ تھک جاتا ہے... دنیا سے، خود سے، اور اردگرد کے رویوں سے۔ مگر یہ وہ لمحہ بھی ہوتا ہے جب اللہ سب سے قریب ہوتا ہے۔ آپ بس اُس سے دل کی بات کہہ دیں، وہ سن رہا ہوتا ہے... ہمیشہ۔
 

Kainat
About the Author: Kainat Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.