امن امریکہ اور اسرائیل

اسرائیل و امریکہ امن کےلئے کیوں سنجیدہ ہیں، ایک مختصر جائزہ

مرتے ہوۓ غزہ کےلئے دنیا اٹھ رہی ہے

اس وقت عالمی سیاست میں یہ خبر بڑی اہمیت رکھتی ہے کہ اسرائیل امن معاہدے کےلئے تیار ہوچکا ہے، کیوں کہ اس کے اپنے ملک میں ہر طرح سے تباہی و ٹوٹ پھوٹ دکھ رہی ہے۔ یہ خبر نشر بھی براہ راست امریکہ اور اسرائیل کی طرف سے ہوئی ہے، سو اسے میڈیا ریٹنگ یا ویوز کا سلسلہ نہیں کہا جاسکتا۔
امریکہ نے اس معاہدے کے تحت غزہ اسٹرپ کو چار عرب ممالک کے حوالے کرنا ہے۔ جن میں سعودیہ اور مصر بھی شامل ہیں۔
لیکن اس سب کے باوجود چند دن پہلے بھی غزہ کو بری طرح ظلم و تشدد کی ایک لپیٹ کا نشانہ بنایا گیا۔ شاید وہ اس طرح سے اسلامی ممالک و فلسطین کو جتانا چاہ رہے تھے کہ وہ مکمل بےبس نہیں۔ لیکن اس طرح سے اسرائیل نے اپنے لئے بڑھتی عالمی نفرت میں اصافہ کیا ہے۔
اسرائیل میں موجودہ سربراہ نتن یاہو کے خلاف عدالتی کارروائیوں میں سختی آتی جارہی ہے اور لوگ ان کے خلاف باہر نکل رہے ہیں۔ عام عوام صرف امن و سکون چاہ رہی ہے۔ البتہ جنگ و تشدد کے ذمےدار حکومت و فوج کیا واقعی ہتھیار ڈال دیں گے؟ ظلم کے سلسلے رک جائیں گے؟
اگر امریکہ سنجیدہ ہے تو اسے نیٹو افواج اب شام، لیبیا کی طرح اسرائیل میں بھی تعینات کرنی چاہئیں۔ البتہ اسرائیل کےلئے امریکی نرمی کے عمومی روئیے کے سبب ان پر بھی سربراہ سخت اور غیر متعصب مقرر ہونا چاہیئے۔ امن ہرایک پرامن و عام انسان کی خواہش و ضرورت ہے۔

 

Arshia Ahsan
About the Author: Arshia Ahsan Read More Articles by Arshia Ahsan: 5 Articles with 2896 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.