راجپوت گدی

*قائد سٹی نیوز چینلز*
*مسلم راجپوت / مسلم گدی*

بر صغیر پاک و ہند تقسیم سے قبل مسلم راجپوت گدی برادری شمالی انڈیا میں مقیم تھے ,1947 قیام پاکستان اور بٹوارہ سے قبل بہت سے راجپوت گدی انڈیا کے ہریانہ اور دہلی میں مقیم تھے اور اب قیام پاکستان کے بعد راجپوت گدی صوبہ پنجاب اور سندھ میں مقیم ھوئے ,

Ibrahim Rana:🏵️🏵️🏵️🏵️🏵️🏵️
*قائد سٹی نیوز چینلز*
تحریر پیش خدمت
`ابراہیم رانا`
کراچی پاکستان کا دل , معاشی اور روشنیوں کا شہر کہلاتا ہے کراچی ایک گلدستہ ھے جس کے گلدان میں پاکستان کےطول و ارض سے مختلف قوم برادری اور زبان سے تعلق رکھنے والے لوگ آتے ہیں یہاں کی کاروباری مصروفیت , محبت اور روشنیوں میں اکثر یہیں کے ہو کے رہ جاتے ہیں , ہم خصوصی تذکرہ کرتے ہیں قیام پاکستان کے وقت دہلی سے ہجرت کرنے والی ایک برادری راجپوت گدی کاجس کی اپنی ایک تاریخ موجود ھے اس برادری کے اباؤ اجداد نے اسلام اور پاکستان کی خاطر اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کیا اپنا گھر بار سب کچھ پیچھے چھوڑ کر اسلام اور نظریہ پاکستان کی محبت سے سرشار ہو کر ہجرت کی اور پاکستان کے مختلف شہروں میں رہائش پذیر ہوتے ہوئے بالاخر راجپوت گدی برادری کی اکثریت نے سندھ کی دھرتی کے شہر کراچی میں سکونیت اختیار کی اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں شامل ہو کر اپنا بھرپور کردار ادا کیا
قیام پاکستان سے 78 سال کے عرصے میں پاکستان کی آبادی میں اضافہ بتدریج ہوتا رہا اور سال1951ء کی پہلی مرد شماری کے مطابق پاکستان کی کل آبادی 7 کروڑ 57 لاکھ تقریبا تھی جس میں مشرقی پاکستان کی 4 کروڑ 20 لاکھ تھی جو کہ سقوط ڈھاکہ کے بعد 1972 میں 6 کروڑ 53 لاکھ رہ گئ , ان اعداد و شمار کا مقصد درحقیقت معاشرتی اور معاشی مسائل کو حل کرنے کے لیے پیش بندی سے متعلق ھے , اب یہاں ہم اپنے تحریر کر دہ موضوع کی طرف آتے ہیں ہجرت کے وقت راجپوت گدی برادری جو کہ سینکڑوں پر مشتمل تھی آج دیگر برادریوں کی طرح راجپوت گدی برادری کے افراد کی تعداد ہزاروں سے تجاوز کر چکی ھے برادری کے بڑھتے ہوئے مسائل اور دیگر کاروباری اور اجتماعی مسائل کے پیش نظر دیگر کئی سوسائٹیوں اور برادری کی طرز پر راجپوت گدی برادری کے چند معتبر افراد *حاجی رئیس راجپوت گدی * *علیم الدین راجپوت گدی* *ریحان راجپوت گدی* راجپوت ملک برنس روڈ و دیگر نے برادری کی فلاح و بہبود کے لئے *انجمن راجپوت گدی* قائم کی تحریر میں جو نام رہ گئے ہوں وہ انے والے دنوں کے انٹرویوز میں شامل کیے جا سکتے ہیں ... اس کے قیام سے قوم برادری کو یکجہ کرکے اور ان کے مسائل کو حل کرنے کے لیے کوششیں کو بہتر سے بہترین انداز میں انجام دینا تھا اور اس طرح یہ کارواں چلتا رہا ہر شخص نے اپنے اپنے حصے کا کام کرتے ہوئے برادری کی فلاح و بہبود کے لیے کام کئے , اور یوں سال گزرتے گئے پاکستان ترقی کی منازل طے کرتا گیا اور اس کے ساتھ ساتھ *راجپوت گدی برادری* بھی ترقی کے سفر میں ملک و قوم کی خدمت میں اپنا کردار ادا کرتی رہی , دور بدلا جدت آئی برادری میں بھی نوجوان قیادت خدمت کے جذبے سے سرشار ہو کر تقریبا 20 سال قبل راجپوت گدی برادری کی خدمت کے لیے اپنے اپ کو تیار کرتے ہوئے اپنی خدمات پیش کرنے کے لئے آگے بڑھے اور یوں ایک دور حاضر کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے *راجپوت گدی برادری کو نئے جذبوں سے سرشار قیادت *عبدالشکور راجپوت گدی* کی شکل میں نظر آئی اور دیگر برادریوں کی طرح *انجمن راجپوت گدی* میں ایک روشن اور مثبت دور کا آغاز ہوا , برادری کے بزرگوں نے بھی نوجوان قیادت کی حوصلہ افزائی اور رہنمائی کی اور یوں برادری کے مسائل, ان کی ویلفیئر اور ترقی کے لیے نئے پروگرام پیش کئے جو کہ راجپوت گدی برادری میں انتہائی پسند کئے گئے اور اس میں برادری کے تمام افراد نے بھرپور شمولیت بھی اختیار کی اور یوں اپنے اپ کو ایک ترقی پسند برادری میں شمار کیا , عرصہ دراز 20 سال تک *عبدالشکور راجپوت گدی* اپنی خدمات پیش کرتے رھے اور برادری کے فلاحی کاموں میں ہر ممکن بڑھ چڑھ کر حصہ لیا , ہر برادیوں میں اختلافات بھی پائے جاتے ہیں اور 20 سال میں ایک دوسرا گروپ بھی برادری کی فلاح و بہبود کے جذبے سے سرشار ہو کر اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہوا اور یہاں ایک بات کا ذکر کرنا انتہائی ضروری ہے کیا دوسرے گروپ کی قیادت پڑھی لکھی نوجوان لوگوں کی شکل میں اپنی خدمات پیش کرنے کے لیے سامنے نمودار ہوئی یہاں پہ یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ دوسرے گروپ کی قیادت کا نام *سعید شاہین* کی شکل میں سامنے نمودار ھوا اور انہوں نے اپنے تنظیمی ڈھانچے کو مرتب کرتے ہوئے مثبت اور بہترین اقدام برادری کے لیے کرنے کی کوشش کی جو کہ برادری کے نوجوان طبقے میں انتہائی مقبول ہوئے ...
تحریر چونکہ طویل ہوتی جا رھی لہذا اسے سمیٹتے ہوئے *قائد سٹی نیوز چینلز* کی جانب سے ہم تمام *انجمن راجپوت گدی برادری* کو اپنے تمام سیٹلائٹ چینل , Air TV سوشل میڈیا کے گروپس , واٹس ایپ چینلز , یوٹیوب کے چینلز , فیس بک , انسٹاگرام , ٹک ٹاک , سنیک ویڈیو , پرنٹ میڈیا و اور دیگر پر دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں ... ہمارے تمام پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے پلیٹ فارم راجپوت گدی برادری کے لئے ہی ھیں , بہت جلد اس سلسلےکا آغاز کر رہے ہیں جس کے ذریعے برادری کے ترقیاتی و فلاحی کاموں سے آگاھی عوام الناس تک پہنچ سکے ہم *سابق صدر و سرپرست اعلی عبدالشکور انجمن راجپوت گدی * کے انٹرویو کے ذریعے راجپوت گدی برادری کا موقف اور مستقبل کا لائحہ عمل عوام الناس کے سامنے پیش کریں گے نیز متعلقہ محکموں تک اپنی مشکلات کو آپ کے اپنے پلیٹ فارم سے ایک مضبوط اور مربوط اواز بن کر پیش کریں گے *قائد سٹی نیوز چینلز* کا ساتھ دیجئے جب بات ساتھ دینے کی ھی نکل آئی تو ھم یہاں پر ہماری راجپوت گدی برادری کے بہت سے ہیروز کا تذکرہ انے والے پروگرامز میں کریں گے لیکن آج خصوصی طور پر *عبدالوحید راجپوت گدی* کا نام اس تحریر میں نہ ہونا ایسا ہی ہے جیسا کہ بغیر لفافے کا خط ✍️ کیونکہ یہ ھے آپ کی اپنی آواز ...
جزاک اللہ خیرا
*قائد سٹی نیوز چینلز* کی تمام مینجنگ کمیٹی کی جانب سے *Welcome 🗣️ Welcome*

 

Ibrahim Rana
About the Author: Ibrahim Rana Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.