سفر حج چیپٹر ١٢

رات کے پونے دو بج رہے ہیں اور الارم زور دار آواز کے ساتھ چیخ کر اٹھا رہا ہے۔
آج حرم میں تہجد اور صبح کا وقت گزارنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تیاری کے بعد بھاگم بھاگ بس پکڑی اور حسب شیڈول بسیں بدل کر
حرم پہنچ گئے۔
فضا میں ہلکی سی خنکی تھی جو کہ دوپہر کی گرمی نہ ہونے کی وجہ سے محسوس ہو رہی تھی۔

جب مطاف پہنچنا چاہا تو گھنٹہ پہلے پہنچنے کے
باوجود شرطوں کی رفتار ہم سے ذیادہ تھی راستے بند تھے۔
مطاف سے دور بیسمنٹ میں جگہ ملی۔
وہاں بیٹھ کر فجر کا انتظار کیا اور پھر فجر پڑھ کر حصہ زنانہ سے نکل کر
آہستہ آہستہ کعبہ کے سامنے پہنچے۔


کیونکہ اس وقت دیکھنا آںکھوں کو سب سے ذیادہ ٹھنڈک بخش لگا۔

پھر گھر جانے کے لئے نکلے تو آسمان پر ہلکی ہلکی روشنی تھی، کبوتروں کے اڑنے کی آوازیں
تعمیراتی کام کے لئے لگی مشینوں کی آوازیں،
یاحجا،یاحاجی کی آوازیں،واکی ٹاکی سے ابھرتی عربی کی آوازیں جو قریب سے گزارنے پر سنائی دیں
بال کاٹنے والوں کی مسکین شکلیں کہ کوئی بال کٹوائے تو انکے پیسے بن جائیں
گھر والوں کو کال کرتے انواع و اقسام کی قومیتوں کے لوگ


ان سب کو پیچھے چھوڑ کر ہم گیٹ کی طرف روانہ ہوئے۔

ہلکی ہلکی پھیلتی روشنی میں جب کعبہ کو آپ بس دیکھتے جانا چاہتے ہے
ایک چیز جو میں نے سیکھی کہ آپکو کوئی بھی پریشان حال نظر آئے تو اس کے لئے دعا ضرور کیا کریں کیا
پتہ کب کس کی دعا لگ جائے


صبح کو دیکھا تو اور منظر
شام کو دیکھا تو اور منظر
دل کو قرار دیتا منظر
روح کو سیراب کرتا منظر
یہ منظر ہے کمال منظر
کیونکہ اللہ نے دکھایا یہ پر جمال منظر
یہ منظر اس رحمان کابے مثال منظر
شکریہ اللہ آنکھوں کو دکھایا لاجواب منظر

sana
About the Author: sana Read More Articles by sana: 243 Articles with 319305 views A writer who likes to share routine life experiences and observations which may be interesting for few and boring for some but sprinkled with humor .. View More