سفر حج چیپٹر ١٣

اگلا دن تھا تیاری کرنے کا کیونکہ اب حج ادا کرنے کے پانچ دنوں کا آغاز ہونے والا تھا۔
اور بے شک ساری تربیت انھی دنوں کے لئے تو تھی۔
ہلکی ہلکی انگزائٹی ہونے لگی خاص طور پر اتنے سارے ہجوم کے بارے میں
سوچ سوچ کر۔

پورا دن بلڈنگ کے گروپ لیڈر صاحب کے پیغامات بھائی کےواٹس ایپ پر آتے رہے تھے۔
جی رات کے نو بجے روانہ ہوں گے۔جی رات کے دو بجے ۔۔جی صبح کے پانچ بجے روانہ ہوں گے
اور
روانہ صبح کے نو بجے ہوئے تھے۔
اس سے پہلے تک میں تو سکون سے سو کر نیند پوری کرتی رہی تھی۔
panic
کرنے کو تربیت میں منع کیا گیا تھا۔
مولانا صاحب نے بتایا تھا کہ سعودی حکومت ایک ایک مستقبل کے حاجی کو لے کر جائےگی فکر
کی کوئی بات نہیں۔
روانگی کا خیال رکھنے کو گھر والے تھے سو سونا تو بنتا تھا۔

ڈائننگ ہال میں پہنچے۔ ناشتہ کیا۔
واپس کمرے میں آکر وضو ، نوافل ، نیت کے بعد حالت احرام میں تھے۔

نیچے سڑک پر حکومتی بسیں موجود تھیں۔
انکے انجن کی آوازیں آرہی تھیں۔ لوگ گلے کا بیگ ڈوری بیگ اور
بیگ پیک تھامے بسوں میں سوار ہونے کو تیار تھے۔
حاجی جو سرکاری حج کر رہے تھے انکے عام دنوں کے انتظامات پاکستانی حکومت نے ہی سنبھالنے تھے
جیسا کہ کھانا پینا رہائش سفری سہولیات وغیرہ۔ مگر دوران
حج پانچ دنوں کے انتظامات سب کے لئے ہی سعودی حکومت کے ذمے تھے۔

منیٰ میں قیام ۔۔۔ عرفات میں قیام اور
وقت عصر پڑھنے کے لئے سبکی جانب سے بتائی گئی دعاوں کی
درخواست اللہ کے سامنے پیش کرنے کا موقع
۔۔۔۔۔مزدلفہ کی رات میں
کھلے آسمان تلے
قیام اور قیامت کے منظر کا تجربہ و خوف۔۔۔۔۔شیطان کو کنکریاں مارنے کا جوش،
طواف زیارت کی خوشی،رمی کرنے کا دوبارہ موقع۔

( یہ میری رائے ہےآگے )
منیٰ ۔۔۔۔۔ اللہ کے لئے گھر بار چھوڑ کر کم سے کم سامان کے ساتھ نکلنا
وقوف عرفہ۔۔۔۔۔ اللہ کے لئے تپتے گرم موسم میں کھڑے رہنا
اور اس یقین کے ساتھ دعا کرنا قبولیت ملے گی
مزدلفہ۔۔۔۔۔ رات میں اللہ کی عبادت مشقت اور تھکاوٹ کے باوجود کرنا
رمی۔۔۔۔ شیطان کو شکست دینے کا عہد اور جوش
طواف زیارت۔۔۔ دوبارہ سے اللہ کی نعمت ملنے کی خوشی

باری باری سب لوگ بس میں سوار ہوئے تھے ۔
سب کی گنتی کی گئی تھی۔
بس میں سوار ایک صاحب نے پڑھنا شروع کیا اور یہ الفاظ ہر مسلمان کے دل کی آواز ۔


لبیک الھم لبیک
لبیک لاشریک لک لبیک
ان الحمد والنعمت لک والملک
لا شریک لک والملک



sana
About the Author: sana Read More Articles by sana: 245 Articles with 325631 views A writer who likes to share routine life experiences and observations which may be interesting for few and boring for some but sprinkled with humor .. View More