امام مہدی علیہ السلام کے خلاف فوج تیار
(Yousuf Ali, Gilgit ponial road)
| طاغوتی طاقتیں اور دجالی دماغ مل کر بہت پہلے سے ہی امام مہدی علیہ السلام کے خلاف فوج تیار کرنے کی بھرپور کوشش میں ہیں انہیں خوف ہے کہ کہیں امام مہدی کا ظہور سن کے دجالی نظام کو لپیٹ دے گا مگر افسوس ہے اس بڑے آفاقی چیپٹر کے لیے مسلمانوں کو اپنی تیاریوں میں رہنے کے بجائے منتشر نظر آرہے ہیں ۔ |
|
امام مہدی علیہ السلام کے خلاف فوج تیار (صدائے حق) تحریر یوسف علی ناشاد گلگت
تمام مسلمانوں کا یہ متفقہ عقیدہ ہے کہ امام مہدی علیہ السلام کا ظہور ہوگا اور دنیا میں پھیلی ہوئی ظلم و بربریت کی چادر کو اٹھا کر عدل وانصاف کی حکمرانی قائم ہوگی حضور پُرنور سردار عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی کئ احادیث اس حقیقت پر شاہد ہیں اسی یقینی وعدے کے انتظار میں مسلمان صدیوں سے آشوپ دور کے بوجھ تلے سسکتے ہوئے اس دن کے منتظر ہیں کہ کب وہ گھڑی آئے گی جب امام مہدی علیہ السلام دنیا کا نقشہ بدل دیں گے امام کے حوالے سے دو بنیادی نظریات ہیں ایک یہ کہ اپ اللہ کے حکم سے پردہ غیب میں ہیں اور بحکم خدا ظہور فرماکر باطل کی کمر توڑ دیں گے دوسرا یہ کہ اپ پیدا ہوں گے اور پھر عدل پر مبنی حکومت قائم کریں گے مگر دونوں نظریات میں ایک قدر مشترک ہے وہ یہ کہ امام مہدی علیہ السلام اللہ کی عطا کردہ نصرت سے دنیا کو نئے دور میں داخل کریں گے مگر افسوس یہ ہے کہ بعض لوگ اس تصور کو محض معجزے کا انتظار بناکر بیٹھ گئے ہیں جیسے کوئی خبر اچانک آئے گی کہ نظام عدل قائم ہوگیا ہے اور ہم بغیر کسی جدوجہد کے اس انقلاب کا حصہ بن جائیں گے تاریخ اسلام ایک الگ حقیقت بتاتی ہے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے بڑھ کر کون اللہ کے محبوب ہوسکتا ہے اپ کو کئ معجزات عطا ہوئے مگر دین قائم کرنے کے لئے اپ نے محنت کی تکالیف اٹھائیں اور جنگوں میں حصہ لیا اسلام کی پہلی بڑی جنگ بدر میں مسلمانوں کی قلیل تعداد اور کمزور جنگی تیاری کے باوجود اللہ نے ایمان والوں کو فتح عطا کی یہ معجزہ تھا مگر اس معجزے سے پہلے کوشش محنت اور قربانی تھی اللہ چاہتا تو ایک اشارے سے کفار کو مٹا دیتا مگر اصول یہ ہے کہ اللہ مدد اسی وقت دیتا ہے جب بندے میدان عمل میں قدم رکھیں یہی سبق جنگ احد میں بھی ملا جہاں شہادتیں ہوئیں اور مسلمانوں کو یہ سکھا دیا گیا کہ بیٹھے بٹھائے انقلاب نہیں آتا جب اسلام اپنی ابتدائی منزلوں میں تھا اس وقت بھی اللہ نے محبوب ترین نبی کے ذریعے یہ قانون واضح کردیا کہ دنیا میں نظام وہی بدلے گا جو خود محنت قربانی صبر اور تیاری سے بدلے گا دشمن ہمیشہ سے قوت کے ساتھ موجود رہا ہے ہر دور میں باطل نے اپنے منصوبے پہلے سے تیار رکھے کبھی سازش کبھی جنگ کبھی فکری حملہ اسی طرح آخری دور میں بھی دشمن اپنی طاقت بھر کوشش ضرور کرے گا امام مہدی علیہ السلام کے لئے دشمن کی تیاری اسی تسلسل کا حصہ ہے میں نے 1991 میں ایک بڑے عالم سے یہ بات سنی تھی کہ امریکہ اور برطانیہ نے ایک خفیہ فوج تیار کی ہے جو پرانے زمانے کے اسلحے پر مشقیں کررہی ہے ان کا خیال ہے کہ ممکن ہے جدید ٹیکنالوجی امام مہدی علیہ السلام کے ظہور کے وقت ناکارہ ہوجائے اور حالات ہاتھوں تلواروں کے زمانے میں واپس چلے جائیں اسی لئے وہ دہائیوں سے تیاری کررہے ہیں جبکہ ہم ہیں کہ ہاتھ پر ہاتھ دھرے معجزے کے انتظار میں سو رہے ہیں امریکی صدر ٹرمپ کے وہ بیانات سب کے سامنے ہیں جن میں اس نے کہا کہ انہیں معلوم ہے کہ ایران امام مہدی کے لئے راہ ہموار کررہا ہے مغربی ادارے اس قدر آگے جاچکے ہیں کہ وہ ان مقامات کی نگرانی کرتے ہیں جہاں سے امام پردہ غیب میں گئے تھے وہ زیارات کے اطراف میں مختلف روپ میں اپنے لوگ تعینات کرتے ہیں تاکہ ہر طرح کی معلومات حاصل کرسکیں یہاں تک کہ انہوں نے امام کا ایک خاکہ اپنے طور پر تیار کیا ہوا ہے اور حیرت کی بات یہ ہے کہ عالم اسلام میں بھی کچھ حکمران ایسے ہیں جو امام مہدی کے نام سے خوفزدہ ہوچکے ہیں شاہ سلمان کے بیانات سب کو یاد ہیں پاکستان میں بھی کچھ علاقوں میں مغربی فکر کے زیر اثر ایسی سوچ پروان چڑھ رہی ہے دنیا کچھ بھی کرلے جب اللہ کا حکم ہوگا تو کوئی طاقت امام مہدی علیہ السلام کے قدموں کو نہیں روک سکتی مگر یہ بھی حقیقت ہے کہ دشمن رکاوٹیں ضرور کھڑی کرے گا اصل سوال یہ ہے کہ امت کی ذمہ داری کیا ہے کیا ہم صرف معجزے کا انتظار کرتے رہیں گے کیا ہم تیار ہیں کیا ہم عدل و حق کے قیام کے لئے خود کو میدان عمل کے لئے پیش کرنے کے قابل ہیں دنیا میں آج جو کچھ ہورہا ہے ایران اسرائیل جنگ ہو یا امت کی تقسیم ہر جگہ مسلمان کا عملی ایمان کھل کر نظر آرہا ہے ہم جنت کے طالب مگر غیروں کے ہمدرد یہ کیسا تضاد ہے دجالی طاقتیں بیدار ہیں منصوبہ بندی میں مصروف ہیں اور مسلمان غفلت کی نیند میں ہیں یاد رکھیں امام مہدی علیہ السلام کا ظہور ایک امتحان ہے ایک کسوٹی ہے یہ دور دنیا کی آخری اور سب سے پیچیدہ آزمائش ہے جو ان کے ساتھ کھڑا ہوگا یا اس آرزو میں دنیا سے رخصت ہوگا وہی کامیاب ہوگا اللہ کا نائب دنیا بھر کا نظام بدلنے آئے گا اور اللہ اپنی نصرت انہی کے لئے رکھتا ہے جو پہلے خود قدم بڑھاتے ہیں دعا ہے کہ اللہ تمام مسلمانوں کو تعصب سے بالاتر ہوکر امام مہدی علیہ السلام کی نصرت اور اسلام کی سربلندی کے لئے بیدار اور متحد ہونے کی توفیق عطا فرمائے آمین۔ |
|