Truth 11 Putting Yourself First is not Selfish

اِس آرٹیکل کا مرکزی خیال بیسٹ سیلر کتاب
Unlearn One Hundred and One Truths for
a Better Life
سے لیا گیا ہے۔

ایک اخبار کے ایڈیٹوریل صفحے کے ماتھے پر لکھا ہوتا ہے۔

رُوکھی سُکھی کھا ٹھنڈا پانی پی
غیرت مند قوم بن کر جی

ہمیں آس پاس دو انتہاؤں پر لوگ نظر آئیں گے جن کے لئے سب کچھ پیسہ اور اپنی ذات
ہے۔ دوسری انتہا پر وہ لوگ ہوں گے جو دوسروں کے لئے تن من دھن وار دیں گے۔
اِن دو انتہاؤں کے درمیان کے لوگ ناہونے جتنے ہی نظر آتے ہیں۔ مادیت پرستی
نے انسان کو حریص بنا دیا ہے۔ شاید بہت پُرانے دور کا انسان بھی لالچ کرتا ہوگا۔
مگر اب کا اِنسان تو اخیر ہی کئے جا رہا ہے۔
اپنا وقت صحت کمپنی وسائل دوست احباب روزگار یہ سب وہ چیزیں ہیں ۔ جنکو
آپ کس طرح مینج کرتے ہیں۔
یہ مکمل طور پر آپ پر ہے۔ایک حد تک آج آپکو خود غرض ہونا پڑتا ہے۔
جب کوئی ہمیشہ آپ سے ہی ٹریٹ مانگے تو ہمیشہ دینے کی بجائے
کبھی ٹریٹ لینے کا تقاضا بھی کردیں۔


انسان کی نفسیات دیکھی جائے تو وہ اپنی تصوراتی دُنیا میں خود کو ہی شہزادہ گلفام
یا ملکہ قلوپطرہ دیکھتا ہے۔بات بھی ٹھیک ہے ۔۔۔۔ اپنے بارے میں ہی سوچا
جائیگا نا۔۔۔۔۔تخیل چاہے بغیر کسی پیسہ کے ہوتا
ہے مگر ایک حقیقت ہے دوسروں کی باتیں ہمارے تخیل کو بنانے میں اہم کردار ادا
کرتی ہیں۔

اب کوئی آپکو چڑیل کہے اور آپ بھی خود کو ویسا ہی سوچنا شروع کر دیں تو یہ بہت بڑی
بے وقوفی ہے کیونکہ اگر آپ نہیں ہیں تو نہیں ہیں۔
ہم سمجھتے ہیں کہ دوسروں پر جب لُٹانا ہے تو سب کچھ ہی لُٹا دینا ہے کوئی جب
لُوٹنے آتا ہے تو وہ آپکے پلے کچھ ککھ چھوڑنے پر تیار نہیں ہوتا۔

تھوڑی سی خود غرضی بھی انسان کو اپنے اندر پیدا کرنی چاہئے آج بات ہو رہی ہے
ایک صحت مندانہ خود خودغرضی کی۔ جس میں انسان اپنی صحت اپنا وقت اپنی فیملی
اول پر رکھتا ہے۔ اب یہ تو نہیں نا کہ کوئی آپ سے دو روپے مانگے آپ گھر
والوں سے جمع کر کے سو روپے پکڑا دیں۔

حیران ہونے کی بات نہیں آج کے دور میں بھی ایسے سیانے لوگ موجود ہیں۔

سب سے بڑی مثال آجکے جوانانِ قوم میں اِسکی جزبات تعلقات ہیں۔ اِنکو اتنی توقعات
اور اُمیدیں وابستہ ہو جاتی ہیں ایسے باتیں کرتے کرتے اپنی ذات وقت وقار
سب بھولنے لگتا ہے۔
یہاں پر بھی اُصول وہی کہ اپنا آپ یاد تو رکھیں جو آپ کے لئے لکھا ہے
وہ ہو کر رہے گا مل کر رہے گا ۔

خود غرضی بُری چیز ہے مگر جہاں پر یہ اپنے اچھے کے لئے دکھانی پڑے وہاں
پر کم بُری ہے۔


sana
About the Author: sana Read More Articles by sana: 277 Articles with 362473 views A writer who likes to share routine life experiences and observations which may be interesting for few and boring for some but sprinkled with humor .. View More