فرمان رسول صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم

حضرت سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ تعالٰی عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ یہ حلال نہیں ہے کہ مسلمان بغض و کینہ کے سبب تین دن سے زیادہ تعلق کاٹ کر اس کو چھوڑ دے جو تین دن سے زیادہ اس طرح تعلق چھوڑے رہے گا اور اسی حالت میں مر جائے گا تو وہ جہنم میں داخل ہو گا۔ (مشکوٰۃ شریف بحوالہ ابو داؤد)

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالٰی عنہ سے ایک طویل حدیث مروی ہے جس کا آخری حصہ کچھ اس طرح ہے کہ “وہ عورتیں جو لباس پہن کر بھی ننگی ہوں گی مائل کرنے والیاں مائل ہونے والیاں ان کے سر اونٹنیوں کے کوہانوں کی طرح ہوں گے وہ نہ جنت میں جائیں گی نہ اس کی خوشبو پائیں گی حالانکہ اس کی ہوا اتنی مسافت سے محسوس کی جاتی ہے-
پیرآف اوگالی شریف
About the Author: پیرآف اوگالی شریف Read More Articles by پیرآف اوگالی شریف: 832 Articles with 1443590 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.