یوم عاشورہ دعا ونوافل

یوم عاشورہ کیا ہے ؟
میرے پیارے آقا کے پیارے دیوانو! لفظِ عاشورہ ’’عشر‘‘ سے بنا ہوا ہے جو کہ دسویں کے معنی میں ہے ۔ عاشورہ کو عاشورہ کہنے کی چند وجہیں ہیں :
۱۔یہ ماہِ محرم الحرام کا دسواں دن ہوتا ہے اس وجہ سے اس دن کو عاشورہ کہتے ہیں ۔
۲۔سال کے دس ایام کو اللہ عزوجل نے بزرگی عطا فرمائی ہے ، ان میں سے یہ دن دسویں
منزل پر ہے ، اس لئے اس دن کو عاشورہ کہا جاتا ہے ۔
۳۔اس دن اللہ عزوجل نے دس انبیائے کرام علیہ السلام پر خصوصی عنایتیں فرمائیں ، اس
نسبت سے اس دن کو عاشورہ کہا جاتا ہے ۔ (ملخص از غنیۃ الطالبین

عاشورہ کا روزہ
حضرت عبد اللہ ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب مدینہ طیبہ تشریف لائے تو دیکھا کہ یہود عاشورہ کے دن روزہ رکھتے ہیں ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا کہ تم اس دن روزہ کیوں رکھتے ہو ؟ انہوں نے کہا یہ دن عظمت والا ہے اس دن اللہ تبارک و تعالٰی نے حضرت موسٰی علیہ السلام اور بنی اسرائیل کو فرعون اور اس کے لشکر سے نجات دی ، ادائے شکر کے لیے حضرت موسٰی علیہ السلام نے اس دن روزہ رکھا اس لئے ہم بھی روزہ رکھتے ہیں ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تمہاری نسبت ہم موسٰی علیہ السلام کی سنت پر عمل کرنے کے زیادہ حقدار ہیں چنانچہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اس دن روزہ رکھا اور صحابہ کرام کو روزہ رکھنے کا حکم دیا ۔
(بخاری ، مشکوۃ جلد 1 صفحہ 446 )

حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ جب رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے عاشورہ کا روزہ رکھا اور اس کا حکم دیا تو صحابہ نے عرض کی یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس دن کی تو یہود و نصارٰی تعظیم کرتے ہیں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اگر آئندہ سال حیات (ظاہری) باقی رہی تو نویں محرم کا بھی روزہ رکھوں گا ۔
مسلم ، مشکوۃ ، جلد 1 صفحہ 442 )

عاشورہ کے دن غسل و عبادت
اللہ کے پیارے رسول نے ارشاد فرمایا جس نے عاشورہ کے دن غسل کیا وہ مرض الموت کے سوا کسی بھی بیماری میں مبتلا نہ ہو گا۔ (غنیۃ الطالبین)

حضرتِ علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ حضور نے ارشاد فرمایا جس نے عاشورہ کی شب عبادت کی تو اللہ تعالیٰ جب تک چاہے گا اس کو زندہ رکھے گا۔ (غنیۃ الطالبین)
 
پیرآف اوگالی شریف
About the Author: پیرآف اوگالی شریف Read More Articles by پیرآف اوگالی شریف: 832 Articles with 1296452 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.