آزاد کشمیر کے عام انتخابات

آزاد کشمیر کے عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے پلیٹ فارم سے تاریخ ساز کامیابی حاصل کرنے والے سابق وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر ایک زیرک سیاستد ان ہونے کے ساتھ ساتھ کمٹمنٹ کے پکے و کھرّے راہنما ہیںیہاں کی عدلیہ کو ناسوروں سے پاک کرنے کےلئے اُنکی لازوال جدوجہد سے کوئی انکار نہیں کر سکتا ، آزا دکشمیر کے اقتدار سے طویل عرصہ تک دل بہلانے والے بڑے مجاہد اوّل سے لیکر مجاہد اوّل ثانی تک آپ کے کردار سے خائف تھے ، اور رہیں گے ،ن لیگ کی سربراہی بھی مہاراج کے حصہ میں آنے کا قومی امکا ن ہے جبکہ آزاد کشمیر بھر میں ن لیگ کی تنظیم سازی کا کٹھن و مشکل مرحلہ ایک امتحان سے کم نہ ہے پاکستان میں ن لیگ کو زرداری کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے اور اب اجتماعی استعفیٰ جات کی باتوں نے PPوالوں کو قدرے پریشانی میں مبتلا کر رکھاہے ، آزاد کشمیر کی مجاور حکومت اپنے پرور داﺅں کے ناقص سلوک سے اس وقت بد ترین مالی بحران کا شکار ہے اور مالیاتی ایمرجنسی کے آکسیجن سے اقتدار کے دن پورے کرنے میں مصروف ہے ، پاکستان مسلم لیگ کے قائد میاں نواز شریف کی ہدایات کے تحت آزا دکشمیر میں ن لیگ کی گراس روٹ لیول سے لیکر اُوپر تک تنظیم سازی کا میرپور میں جاری مرحلہ ڈرائنگ روم کی سیاست وعوامی سیاست کے باعث اختلافات کا شکار ہے مسلم لیگ سٹی کی تنظیم سازی جاری ہے جسے سرمایہ دار زہن تسلیم کرنے کو تیار نہیں راجہ فاروق حیدر نبض شناس سیاسی راہنما ہے آزا دکشمیر میں پیپلزپارٹی کی مجاور ی کامقابلہ کرنے کےلئے ن لیگ کی موثر و شفاف تنظیم سازی سنہرے مستقبل کی نوید ہو سکتی ہے اگر کارکنوں کے حوصلے پست کئے گئے تو پھر حشرِمسلم کانفرنس سب کے سامنے ہے جوکہ آزاد کشمیر میں طویل ترین اقتدار کی بہاریں دیکھنے کے باوجود اب مفاہمت کے نام پر سیاسی گداگری میں مصروف ہے ، آزا دکشمیر میں ن لیگ کےلئے عوام میں پذیرائی کا عنصر خاصا ہے ، ضرور ت صرف موبسلائز یشن کی ہے کہ شفاف و موثر انداز میں تنظیم سازی کا عمل مکمل کرکے تاسیس کنونشن کا انعقاد کیا جائے ، آزا دجموں و کشمیر کے عوام چند ماہ گزرنے کے بعد ہی آزاد کشمیر کی حکومت کی ناقص پالیسیوں سے نالاں ہیں ، سرکاری ملازمتوں پر صرف جیالوں کا حق ٹھہرایادیا گیا ہے ، عدلیہ پر بھی شب خون مارنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں ، آزاد کشمیر کے سرکاری اداروں میں لوٹ سیل ہے جیالے نئی ویسٹ کوٹ سلوا کر سرکاری ادارہ جات پر یلغار کےلئے اداروں کے گیٹ پر اپنے حامیوں سمیت کھڑے ہیں، آزاد کشمیر میں احتساب کی بجائے لوٹ مار کا مال مل کر ہضم کرنے کےلئے مفاہمت کی ٹرین چلادی گئی ہے جس میں سیاسی طور پر مسترد و کرپٹ افراد کا ٹولہ بغیر ٹکٹ سفر انجوائے میں مصروف ہے آزا دکشمیر میں ماضی کے ترقیاتی منصوبوں ، منگلا ڈیم ریزنگ پراجیکٹ میں ہوائی منصوبہ جات کے نام پر اربوں روپے ڈکارلئے گئے ہیں ، جاری حالات مہاراج آپکی”فہمّ و تدبّر“ کے منتظر ہیں اپنی جماعت میں جاگیردار نہ زہن رکھنے والوں کو نالائقوں کی نشستیں الاٹ کرکے حقدار وں کو صف اوّل پر لا کر نہ صرف آپ آزاد کشمیر کو سیاسی طور پر فتح کر سکتے ہیں بلکہ کشمیریوں کے مقدس لہو کی نفی کرنے والے زرداری کی بغل بچہ حکومت کو ڈی ٹریک کرنے میں کامیابی بھی آپکا مقدر بن سکتی ہے ، شرط صرف میرٹ و شناسائی حقیقت ہے ، جسے ملحوظ خاطر رکھ کر ٹارگٹ کو حاصل کرنے میں کوئی دشواری نظر نہیں آتی۔
Amin Butt
About the Author: Amin Butt Read More Articles by Amin Butt: 8 Articles with 4588 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.