بھارت سے تجارت اور بھارتی اجارہ داری کا امریکی خواب

معاشی نظام شائد کسی معاشرے کی ترقی کا اہم جزو ہوتا ہے اور ہرسوسائٹی اسی پریقین رکھتی ہے لیکن اسلام جو معاشرہ اور سوسائٹی تعمیر کرتا ہے اس میں اخلاقیات اور تقویٰ کو اول درجہ حاصل ہے اور یہی وہ چیز ہے جو اسلام کے معاشی نظام کو مزید مضبوط کرتی ہے -

آج بھارت کو قرار دے کر جس تجارت کو فروغ دیا جا رہا ہے اس میں اخلاقیات کا جنازہ نکال دیا گیا ہے- کشمیر کے مسلمان گزشتہ کئی دہایوں سے ایک ایسی جدوجہد کر رہے ہیں جو براہ راست ہمارے ساتھ منسلک ہے اگر ہم لاکھوں شہیدوں کے خوں ، سینکڑوں ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کی عصمت اور ظلم و ستم کی بھارتی تاریخ کو پس پشت ڈال کر صرف پیسے اور تجارت کے لیے بھارت کو سینے سے لگا رہے ہیں تو ہمیں مان لینا ہوگا کہ ہم گھٹیا ترین مسلمان ہیں - اگر ہمیں صرف پیسہ کی ضرورت ہے چہ جا یکہ عزت اور اخلاق رہے یا نہ رہے تو آپ کے سامنے ایک ایسا کاروبار بھی ہے جسکی کاسٹ آف پروڈکشن بہت کم ہے آپ وینا ملک جیسی لڑکیاں بھارت بھیج کر کروڑوں کما سکتے ہیں -

آئیے اس کو ایک دوسرے زاوئیے سے دیکھتے ہیں یہ بات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں کہ بھارت ، پاکستان ایک دوسرے کے روایتی دشمن ہیں ، اسکی واضح مثال کرکٹ گراؤنڈ میں ملی گی آپ جتنی مرضی امن کی آشائیں اٹھا لیں ریت کی دیوار ثابت ہوتی ہیں آپ کسی بھی انٹرنشنل ایونٹ کو اٹھا کے دیکھ لیں بھارت پاکستان کو کمزور ثابت کرنے کا موقعہ ہاتھ سے نہیں جانے دیتا - اس تاریخ سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ بھارت ، پاکستان کی کمزور معشیت کے لیے زہر ثابت ہوگا -

اب ہم ایک تیسرے رخ سے اس کو دیکھنے کی کوشش کرتے ہیں اگر بھارتی اور پاکستانی معشیت کا تقابلی جائزہ لیا جائے اس حقیقت کو تسلیم کرتے ہیں کہ بھارتی معشیت بہت مظبوط ہے لوڈ شیڈنگ ، دہشت گردی اور اندرونی سیاسی عدم استکام کی وجہ سے پاکستان میں اشیا کی کاسٹ آف پروڈکشن بھارت کے مقابلے میں بہت زیادہ ہیں- کاسٹ آف پروڈکشن جتنی کم ہوگی ڈیمانڈ اتنی زیادہ ہوگی جسکی وجہ سے عملاً برصیغر کی مارکیٹ پر بھارتی چھاپ ہوگی - گھر گھر بھارتی چینلز کی وجہ سے بھارت، ثقافتی لحاظ سے ہمارے حواس پر چھایا ہوا ہے اسکے منڈیوں پر غلبے کے بعد پاکستان بنانے کا مقصد عملی طور فوت ہوجائے گا -

پاکستان کے راستے کھل جانے کے بعد بھارت افغانستان اور آزاد روسی ریاستیں تک اپنی مارکیٹ قائم کرے گا جس کے بعد اس خطے پر عملاً بھارتی اجارہ داری کا امریکی خواب پورا ہو جائے گا -
Dr. G. A. Sajid
About the Author: Dr. G. A. Sajid Read More Articles by Dr. G. A. Sajid: 2 Articles with 1631 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.