انٹرنیشنل سطح پر کشمیریوں کی
پہچا ن لارڈ نذیر کو ادھیڑعمری میں حکومت پاکستان آزاد کشمیر حکومت کی جانب
سے مسئلہ کشمیر کو انٹرنیشنل سطح پر اُجاگر کرنے اور برطانیہ میں کشمیر
بارے لابی کرنے پر ایوارڈ یا اُنکی خدمات کے اعتراف پر اُنہیں خراج تحسین
پیش کرنے کی بجائے آزاد کشمیر کی باکمال حکومت کی کابینہ کے اجلاس میں لارڈ
نذیرکوذوالفقار مرزا کی معاونت کرنے پر ناپسندیدہ ترین شخصیت قرار دیکر
جموں و کشمیر کے دونوں اطراف 18کروڑ پاکستانیوں اور 8لاکھ سے زائد تارکین
وطن میں تشویش کی لہر دوڑ ا دی گئی ہے، زرداری سرکار کی بغل بچہ مجاور
حکومت کے گھونسلے سے عمر رسیدہ پرندوں نے اپنے کارندوں کے ہمراہ اُڑ کر ن
لیگ کے سایہ دار درخت پر بسیرا کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ، لیکن تحریک
آزادی کشمیر کے بیس کیمپ کی حکومت نے پاکستان کابینہ کی جانب سے بھارت کو
موسٹ فیورٹ قرار دینے کے فیصلہ کی توثیق کرتے ہوئے جمعہ کے روز آزاد کشمیر
بھر میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں کی حدت کو سمجھنے کی کوشش ہی نہیں کی
آزاد کشمیر کابینہ کے غیر معمولی اجلاس میں محسن کشمیر لارڈ نذیر احمد کی
جس انداز میں کردار کشی کی گئی وہ وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید کے
”بیمار ذہن“ کی بھرپور عکاسی تھا کابینہ میں پیر عتیق جیسے عالم فاضل بھی
موجود ہیں ، اُنہیں بھی اقتدار کی چکا چوند نے لارڈ نذیر احمد کو ناپسندیدہ
شخص نظر آیا ہے اقتدار کی بہاریں دیکھنے کےلئے مجاور حکومت نے لاکھوں
کشمیریوں کے خون سے ہاتھ رنگنے والے بھارت کو موسٹ فیورٹ قرار دیکر ایک
کروڑ 35لاکھ سے زائد کشمیریوں کی توہین کی ہے ، برطانیہ میں لارڈ نذیر احمد
کی پاکستان وکشمیر کےلئے خدمات کسی سے بھی پوشیدہ نہ ہیں لارڈ نذیر نے
ہمیشہ کشمیریوں کے حقوق کے بات کی اور مملکت خداداد پاکستان کے بلا تنخواہ
سیاسی کا کردار ادا کیا ، پاکستان کی دو سیاسی جماعتوں کے غیر فطری اتحادکو
مذید تقویت پہچانے کےلئے پیپلزپارٹی کے باغی ذوالفقار مرزا کے حوالہ سے
پاکستان و آزادکشمیر کابینہ جو بھی قر ار دار منظور کر ے وہ سپاہی قرار داد
کھپ سکتی ہے ، مگر کشمیریوں کی توہین کی اجازت کسی کو بھی نہیں دی جاسکتی ،
لارڈ نذیر احمد نے پاکستان کے ڈکٹیٹر جنرل مشرف کے خلاف بھی آواز بُلند کی
تھی اُس وقت اقتدار پرست اتحاد کو لارڈ بھلے معلوم ہوتے تھے انڈین کمیونٹی
کو دُنیا بھر میں لارڈ کی وجہ سے پسپائی کا سامناہوتا ہے جوکام پاکستان کے
دُشمن نہ کر سکے وہ اُنہوں نے اقتدار کو بچانے کےلئے ”بھائی لوگ“ کی عقیدت
میں کر ڈالا لندن میں پیپلزپارٹی کے مبینہ باغی ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کی زہر
افشانیاں زرداری و الطاف بھائی کو پریشان کر رہی ہیں ڈاکٹر عمران فاروق قتل
کیس پر لندن پولیس کی جانب سے 2ملزمان کی گرفتاری اور برطانوی وزیر داخلہ
کی جانب سے پاکستان یاتر اپر اپنے پولیس چیف کے بیان کو غلط بیانی قرار
دینا یقینا ”دال میں کچھ کالا ہے “آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے لاکھوں
کشمیری دُنیا بھر میں محنت مزدوری کرکے پاکستان میں اربوں روپے ماہانہ
زرمبادلہ بھیج کر پاکستان کی بوسیدہ حال معیشت کو زندگی کی ڈورسے باندھے
ہوئے ہیں پاکستان کے بعض کرپٹ حکمرانوں نے بیروان ملک اربوں ڈالر کے اثاثے
رکھے ہوئے ہیں لیکن اُنہوں نے کبھی پاکستان کو اپنے پاﺅں پر کھڑا کرنے
کےلئے زحمت نہیں کی ، حکومت پاکستان کے بغل بچہ مجاور حکمرانوں نے لارڈ
نذیر کے خلاف قرار دار منظور کر کے اپنے اقتدار کی لڑکھڑاتی کرسی کو وقتی
طور پر لڑکھڑانے سے روکنے کی ناکام کوشش کی ہے ، دُنیا بھر میں کشمیری آزاد
کشمیر کابینہ کی اِس متنازعہ ترین قرار داد کی دل کھول کر مذمت کررہے ہیں ،
کشمیر اُمہ ایم کیو ایم کے قائد ین اور پا کستان پیپلزپارٹی کے قائدین کو
قد رو احتر ام کی نگاہ سے دیکھتی ہے ، لیکن کسی کو یہ حق نہیں پہنچاکہ و ہ
سندھ سے پی پی پی کی معاونت سے بھائی کے خلاف اُٹھنے والی آواز کو دبانے
کےلئے کشمیریوں پر تیر چلائے مسلم لیگ ن کے میاں نواز شریف اور آزادکشمیر
میں ن لیگ کے سربراہ راجہ فاروق حیدر نے لارڈ نذیر کے خلاف مجاور حکومت کی
قرار داد کی مذمت کرتے ہوئے کابینہ کے اجلاس کو دیوانوں کا اکٹھ اور
مجاوروں کی مشق کو فضول و بے معنی قرار دے دیا ہے کیا ہی اچھا ہوتا ہے کہ
آزادی کشمیر کے بیس کیمپ کے اقتدار پر فائز حکمران جمعہ کے روز آزاد کشمیر
بھر میں ہونے والے عوامی احتجاج کا حصہ بنتے جس میں بھارت کو موسٹ فیورٹ
نیشن قرار دینے کے فیصلہ کی مذمت کی گی ، آزا دکشمیر حکومت کے ذمہ دار ان
سے زرداری سرکار نے بولنے و سمجھنے کی صلاحیت چھین لی ہے اور ایٹمی پاور
بھارت کو ناکوں چنے چبوانے والی عظیم کشمیر ی قوم کو مجاور بنا کر رکھ دیا
گیا ہے ، آزاد کشمیر کابینہ اور چیف ایگزیکٹو سمیت کسی کو یہ حق نہیں
پہنچتا کہ وہ کشمیریوں کی شہریت منسوخ کریں یا کسی کو نا پسندیدہ شخصیت
قرار دیں لارڈ نذیر احمد میرپور کے سپوت ہیں اور وزیراعظم آزاد کشمیر
چوہدری عبدالمجید بھی میرپور کے سپوت ہونے کے دعویدار ہیں بیرسٹر سلطان
محمود چوہدری بھی اِسی دھرتی کے سپوت ہونے کے دعویدار ہیں ان کی خاموشی
معنی خیز ہے ، مقبوضہ کشمیر میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر یورپی پارلیمنٹ
کا کردار بھی سامنے ہے اور کشمیری کابینہ کا کردار بھی عوام کے سامنے ہے
فیصلہ کا حق کشمیریوں کے پاس ہے کہ اُن سے کون مخلص ہے ۔۔۔۔؟ |