انٹرنیٹ کی دنیا،علم و ادب ،اور اسالیب

 آپ غور کریں کہ انٹرنیٹ کے آنے کی وجہ سے جہاں دنیا گلوبل ولیج بن چکی ہے وہیں خون کے رشتے پتلے اورمصروفیات کی نذر ہوتے چلے جا رہے ہیں انٹرنیٹ کے آنے کی وجہ سے انسان کافی سہل پسند ہوگیا ہے انٹر نیٹ کی افادیت اور اہمیت سے انکار تو نہیں کیا جا سکتا لیکن انٹرنیٹ نے جہاں پر لوگوں کو ایک دوسرے کے قریب کیا ہے نئے نئے رشتے اور نئے نئے دوست بنائے ہیں وہیں اس کے جھمیلوں میں اور مصروفیت میں ہماری نوجوان نسل کتابوں سے دور ہوتی جا رہی ہے ، اگر ہم اس دور میں ادب کی بات کریں اور کتابوں کے مطالعے کے رجحان پر غور کریں تو معلوم ہوگا کہ اس دور میں ہر انسان مصروف سے مصروف تر ہوتا جا رہا ہے ادبی دنیا سے اور کتابوں کے مطالعے سے دلچسپی کم ہوتی چلی جارہی ہے ادبی محفلیں جمتی تو ہیں لیکن ان میں بھی ایک بناوٹی اور ظاہری رنگ سا بھرا ہو ا لگتا ہے پرانا ادبی رسم ورواج وقت کے ساتھ ساتھ دم توڑتا جا رہا ہے اور لوگ ادب سے دور ہوتے چلے جا رہے ہیں ،ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ موجودہ وقت میں ادب کو مزید فروغ حاصل ہوتا ،اور ادبی دنیا ترقی کی بلندیوں کو چھوتی کیونکہ اس وقت ادبی مجلے کثیر تعداد میں شائع ہو رہے ہیںاور انٹرنیٹ پر ویب سائٹس کے ذریعے علم و ادب پر خوبصورت انداز میں کام ہو رہا ہے لیکن ان حالات میں ادب سے محبت کرنے والے لوگ خال خال ہی دکھائی دیتے ہیں،راقم کے مطالعے میں اس وقت سہ ماہی اسالیب ہے جو کہ شاہینوں کے شہر سرگودھا سے شائع ہوتا ہے یہ کئی سالوں سے سرگودھا سے علم وادب کی شمع کو روشن کئے ہوئے ہے اس دور میں جب تخلیقی کام کم ہوتا جا رہا ہے اس وقت ایسے خوبصورت ادبی میگزین جو نئے لکھنے والوں کے لئے ایک پلیٹ فارم مہیا کر کے ان کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں سہ ماہی اسالیب کو پچھلے کئی سالوں سے ہمارے بھائی جناب ذوالفقار احسن صاحب بڑی کامیابی سے چلا رہے ہیں جو کہ خود بھی شاعر بھی ہیں اور صحافی بھی،ان کی سر پرستی میں یہ میگزین ادبی دنیا کے نامور شکیب جلالی کی یاد میں شاہینوں کے شہر سرگودھا میں ادب کے دیئے جلائے ہوئے ہے کسی شمارے کو نکالنا کوئی مشکل کام نہیں ہے لیکن اسے کامیابی سے چلانا اور اس کے معیار کو وقت کے تقاضوں کے مطابق تبدیل کرنا انتہائی مشکل کام ہے اور اس کے لئے محترم جناب ذوالفقار احسن صاحب مبارکباد کے مستحق ہیں جو گزشتہ کئی سالوں سے ادب کی شمع کو سرگودھا سے روشن کر رہے ہیں جیساکہ شروع میں راقم نے عرض کیا تھا کہ آج انٹرنیٹ کا زمانہ ہے کتابوں سے زیادہ ویب سائٹ کو زیادہ پڑھا جاتا ہے اسی بات کومد نظر رکھتے ہوئے سہ ماہی اسالیب کی ٹیم نے ایک ویب سائٹ کا اجراءبھی کیا ہے تاکہ پاکستان کے باہر اور پوری دنیا میں علم و ادب کے پیاسے اپنی تشنگی کو دور کر سکیں سہ ماہی اسالیب ایک خوبصورت اور معیاری صفحوں کے ساتھ کتابی شکل میں شائع ہوتا ہے asaleeb.online.com.pkپر بھی اس خوبصورت ادبی میگزین کو پڑھا جاسکتا ہے۔اللہ تعالیٰ سے دعاگو ہیں کہ ادبی ویب سائٹس اورادبی شمارے کا اجراءکرنے والوں کو اپنی حفط و امان میں رکھ تاکہ وہ اسی طرح علم و ادب کی شمع روشن کرتے رہیں اور دنیا سے جہالت کو ختم کرتے رہیں۔آمین
AbdulMajid Malik
About the Author: AbdulMajid Malik Read More Articles by AbdulMajid Malik: 171 Articles with 187065 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.