شہید اور شہادت

آیات قرآنیہ کی روشنی میں:
شہید زندہ ہے۔ (سورة البقرہ 154، آل عمران، 169)
شہید کو مردہ مت کہو (سورة البقرہ 154)
شہید کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے روزی ملتی ہے۔ (سورة البقرہ)
شہید کو مردہ گمان مت کرو۔ (آل عمران)
شہید بہت خوش ہے۔ (آل عمران)
شہید جشن مناتا ہے۔ (آل عمران)
شہید سچا ہے۔ (الاحزاب)
شہید نے اپنا عہد سنبھال لیا۔ (الاحزاب)
شہید کیلئے نور ہے۔ (الحدید)
شہید کیلئے مغفرت ہے۔ (آل عمران)
شہید کیلئے رحمت ہے۔ (آل عمران)
شہید کیلئے اللہ تعالیٰ کی نعمتیں ہیں۔ (آل عمران)
شہید کیلئے اللہ کا فضل ہے۔ (آل عمران)
شہید غم اور خوف سے بے پرواہ ہے۔ (آل عمران)
احادیث طیبہ کی روشنی میں:
شہید کے اعمال جاری رہتے ہیں۔ (حدیث)
شہید جنت میں ہے۔ (حدیث)
شہید کیلئے جنت مہکا دی گئی۔ (حدیث)
شہید کی حالت کو اللہ تعالیٰ سنوارتا ہے۔ (حدیث)
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے شہادت کی بار بار تمنا فرمائی۔ (صحیح بخاری) اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ تعالیٰ کے حکم سے شہید کیلئے ان انعامات کا اعلان فرمایا ہے:
شہید کو شہادت کا ایسا اعزاز عطا فرمایا جائے گا کہ وہ جنت میں جا کر بھی دنیا میں واپس آنے اور دس بار شہید ہونے کی خواہش کرے گا۔ (بخاری، مسلم، ترمذی)
قرض کے علاوہ شہید کے تمام گناہ معاف کیے جاتے ہیں۔ (مسلم)
شہادت کی موت ساری دنیا کے حکمران و مالک بننے سے افضل ہے۔ (احمد، نسائی)
شہید پر فرشتوں کا سایہ (بخاری، مسلم)
شہید کے جنت میں پر اور اس کی پروازیں۔ (طبرانی)
شہداء کی روحیں پرندوں کے پوٹوں میں ہیں۔ (ترمذی)
شہید اپنے خاندان کے 70 افراد کی سفارش کرے گا۔ (ابو دائود، صحیح ابن حبان)
شہید عذاب قبر سے محفوظ رہتا ہے۔ (البہیقی)
شہید کیلئے کرامت کا خاص لباس ہے۔ (البزار، البہیقی)
شہید کیلئے حضرت ابراہیم خلیل اللہ کی رفاقت ہوگی۔ (البزار، البہیقی)
شہید بلا حساب جنت میں ہیں (الطبرانی)
شہید کیلئے جنت کے اونچے بالا خانے۔ (احمد)
شہید کو اللہ تعالیٰ نے سخی قرار دیا۔ (ابو یعلیٰ، البہیقی)
خون کا پہلا قطرہ گرتے ہی شہید کی مغفرت کی جاتی ہے۔ (مسند)
بہترین حوروں سے شہید کی شادی کرائی جاتی ہے۔ (مسند احمد)
شہید کیلئے جنت فردوس اعلیٰ ہے۔ (بخاری)
شہید اللہ تعالیٰ کا محبوب ہے۔ (الطبرانی)
اللہ تعالیٰ ہمیں بھی شوق جہاد اور مرتبہ شہادت عطا فرمائے۔ (آمین)
M Jehan Yaqoob
About the Author: M Jehan Yaqoob Read More Articles by M Jehan Yaqoob: 251 Articles with 307903 views Researrch scholar
Author Of Logic Books
Column Writer Of Daily,Weekly News Papers and Karachiupdates,Pakistanupdates Etc
.. View More