ماں بیٹا تم روزانہ کالج سے لیٹ
کیوں آتے ہو۔ماں میں کالج سے فارغ ہو کر بجلی کا کام سکھنے جاتا ہوں۔ ماں
تم یہ کیا فصول کام کر رہے ہو۔ ہم تم کو پڑھنے کے لئیے کالج بھیجتے ہیں اور
تم کام سیکھ رہے ہو۔ کل سے تم صرف پڑھو گئے کام نہیں سیکھو گے۔
لیکن اس نے پڑھائی کے ساتھ ساتھ کام بھی سیکھنا جاری رکھا۔ وقت گزرتا گیا
اور وہ پڑھ کر فارغ ہوگیا۔اس نے ایم اے انگلش کیا ہوا تھا۔ اس کو اُمید تھی
کہ اس کو کوئی اچھی نوکری مل جائے گی۔وہ روز اپنی ڈگریاں لے کر کسی نہ کسی
دفتر جاتا رہتا۔لیکن اس کو کوئی کام نہیں ملا۔وہ بہت مایوس ہوا۔اور اس نے
آخر مجبور ہو کر بجلی کا کام شروع کر دیا۔اور اپنے گھر والوں کا کما کر
کھلانے بلانے لگا۔
اور یہ سب کچھ ہنر سیکھنے کی وجہ سے ممکن ہوا۔کیوں کہ اس نے پڑھائی کے ساتھ
ساتھ ہنر بھی حاصل کیا ہوا تھا ۔اس لئیے وہ فاقہ کشی سے بچ گیا لہذا ہم کو
بھی چاہیے کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ ہنر ضرور حاصل کریں۔ کیوں کہ آج کل کے دور
میں ہنر کے بغیر انسان کا زندگی بسر کرنا نا ممکن ہے۔
ہنر چاہے کیسا بھی کیوں نہ ہو انسان کو بھوکا نہیں مرنے دیتا۔ ہنر سے انسان
میں ایک خود اعتمادی پیدا ہوتی ہے۔ ہنر سے انسان کی صلاحیتوں میں اضافہ
ہوتا ہے۔اور وہ معاشرے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے کے قابل بنتا ہے۔
آخر میں میں اپنے تمام دوستوں سے گزارش کروں گا کہ تعلیم کے ساتھ کوئی نہ
کوئی ہنر ضرور حاصل کریں۔ |