ماچس اور آگ سے بنائے گئے حیرت انگیز مجسمے

ایک نوجوان آرٹسٹ کے ماچس کی جلی ہوئی تیلیوں اور آگ سے بنائے گئے ناقابل یقین مجسموں نے سب کو حیرت میں ڈال رکھا ہے- جبکہ یہ نوجوان سگریٹ پینے کا بھی عادی نہیں ہے- آئی ٹی کے ماہر Stanislav Aristov نے اپنے خوبصورت آرٹ ورک کے ذریعے چند خوبصورت تخلیقات کی ہیں-

28 سالہ آرٹسٹ نے دھوئیں کی تتلی سے لے کر جلتے ہوئے دل تک کئی حیرت انگیز مجسمے تخلیق کیے ہیں-

image


انہیں اس آرٹ کا خیال روس میں ہونے والے ایک تصویری مقابلے میں حصہ لینے کے بعد آیا- انہوں نے اپنے اس خیال کو عملی جامہ پہنایا اور ماچس کی استعمال شدہ لکڑی کے کاربن کو ایک ناقابل یقین شکل فراہم کی- وہیں سے اس آرٹ کا آغاز ہوا-

اس روسی آرٹسٹ جو کہ جلد ہی لندن جانا چاہتے ہیں٬ کا کہنا ہے کہ “ عجیب بات ہے کہ یہ مجھے اچھا لگتا ہے جبکہ میں تمباکو نوشی بھی نہیں کرتا“- 

image


ان کا کہنا ہے کہ میری پہلی تخلیق ایک ماہانہ تصویری مقابلے کی وجہ سے اتفاقاً ممکن ہوئی٬ میں صرف کچھ کرنے کی کوشش کرنا چاہتا تھا-

ان کا کہنا ہے کہ جب میں اس میں کامیاب ہوگیا تو میں نے سوچا کہ کیوں نہ اپنے اس فن کے ذریعے زندگی کی نمائندگی کی جائے-

image


وہ کہتے ہیں کہ “یہ ایسے ہی ہے جیسے ماچس کی تیلی کا جو حصہ جل گیا وہ ماضی تھا٬ یادیں دھواں بن کر چھوڑ جاتی ہیں اور تیلی کا وہ حصہ جو باقی رہ گیا ہے وہ مستقبل ہوتا ہے- یہی ہماری زندگی ہے“-

آرٹسٹ کا کہنا ہے کہ “ بے شک ماچس کی جلی ہوئی تیلی ایک معمولی چیز ہے لیکن اسے نہایت غیر معمولی طریقوں سے پیش کیا جاسکتا ہے-“

image


Stanislav کہتے ہیں کہ تین سال قبل میں نے ایک لیمپ کو غیر معمولی ترتیب دی- تب ہی میں سمجھ گیا کہ عام چیزوں کو بھی غیر معمولی انداز میں لوگوں کو دیکھایا جاسکتا ہے-

انہیں اس بات پر افسوس ہے کہ آج تک انہوں نے اپنا یہ آرٹ کسی نمائش میں پیش نہیں کیا- کیونکہ اس طرح کے حلقوں میں ان کی رسائی تقریباً نہ ہونے کے برابر ہے- اسی وجہ سے وہ اپنا کام صرف انٹرنیٹ پر ہی پیش کرتے ہیں-

image


وہ کہتے ہیں کہ “ بے شک میں انگلش لوگوں کے ساتھ ہر اس شخص کو اپنا کام دیکھانا چاہتا ہوں جو اس میں دلچسپی رکھتا ہے“-

YOU MAY ALSO LIKE:

A bright spark artist has come up with incredible sculptures made from spent matches - and he doesn't even smoke. IT specialist Stanislav Aristov began making the beautiful artwork to satisfy a burning desire to create something beautiful.Since then the 28-year-old has gone on to fashion some amazing sculptures from a smokey butterfly to a burning heart.