بچوں کو موقع ملے تو وہ ہر چیز کو مختلف رنگوں میں سجانے کی کوشش کرتے
ہیں مگر آسٹریلیا میں تو انھوں نے ایک بالکل سپید(سفید) کمرے کو ایک رنگا
رنگ کمرے کی شکل دے دی۔
یہ دلچسپ تجربہ برسبین کی ماڈرن آرٹس گیلری میں کیا گیا جہاں سفید رنگ سے
ایک کمرہ تخلیق کیا گیا جہاں ہر چیز بالکل سپید تھی۔ |
|
اس کے بعد وہاں بچوں کو لا کر ان کے ہاتھوں میں مختلف رنگوں کے
ہزاروں اسٹیکرز پکڑا دیئے گئے اور کمرے میں کہیں بھی لگانے کی اجازت دے دی
گئی۔
جس کے بعد سب لوگ باہر گئے اور جب وہ کچھ دیر بعد واپس آئے تو کمرے کی حالت
دیکھ کر حیران رہ گئے۔
|
|
یہ سب کچھ ممکن بنانے والی آرٹسٹ Yayoi Kusama کا تعلق ایک مدت سے
Queensland Art Gallery سے ہے اور یہ کمرہ حالیہ منعقد کی جانے والی نمائش
کا ایک حصہ ہے-
اسی لیے Kusama اس کمرے کے ذریعے بچوں کے لیے ایک پرکشش پروجیکٹ کی شروعات
کی- |
|
اس نمائش کا آغاز 19 نومبر 2011 سے ہوچکا ہے اور یہ نمائش 11 مارچ
2012 تک جاری رہے گی-
انہوں نے بہت سی تخلیقات کی ہیں٬ اور عام طور پر ان کی تخلیقات سادہ ہوتی
ہیں- تاہم اسے اب ایک رنگا رنگ کمرے کی صورت میں شاندار انداز میں پیش کیا
جارہا ہے-
|
|
چونکہ اب یہ کمرہ بالکل بھی پہچان میں نہیں آرہا، آپ بھی یہ دلچسپ موازنہ
دیکھیں اور اس سے لطف اندوز ہوں۔
|
|