پاکستان 2011ء کے دوران دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل پر محمد ﷺ اور
قرآن کا لفظ سرچ کرنے والا سب سے بڑا ملک رہا۔
ایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر کے ممالک کے مقابلے میں پاکستانیوں نے گزشتہ
برس محمد ﷺ کے لفظ کو سب سے زیادہ سرچ کیا اور 5 پاکستانی شہر اولین پوزیشن
پر رہے۔
اسی طرح دیگر دنیا کے مقابلے میں پاکستان سے گوگل پر لفظ قرآن کو سب سے
زیادہ سرچ کیا گیا، اور شہروں کے حوالے سے کراچی، اسلام آباد اور لاہور
دنیا بھر کے شہروں میں سرفہرست رہے۔ |
|
تعلیم کے لحاظ سے پاکستان دیگر ممالک سے بہت پیچھے ہیں مگر 2011ء کے دوران
گوگل پر ایجوکیشن کا لفظ سب سے زیادہ پاکستانیوں نے ہی سرچ کیا۔
اسی طرح لفظ انگلش سرچ کرنے میں بھی پاکستان سرفہرست رہا، جبکہ لفظ اسلام
سرچ کرنے میں پاکستانی تیسرے نمبر پر رہے۔
|
|
پاکستان جاب اور پیس کے الفاظ سرچ کرنے والا بھی سب سے بڑا ملک رہا
جبکہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی سرچ میں اسے 7 واں جبکہ تھیسس لفظ میں دوسرا
نمبر ملا۔ |