حالیہ رونما ہونے والے چند انوکھے واقعات

بعض اوقات اچانک ایسے انوکھے واقعات رونما ہوتے ہیں جن پر دیر تک انسانی عقل کو یقین نہیں آتا- گزشتہ چند روز میں بھی چند ایسے ہی واقعات رونما ہوئے٬ جیسے کہ کبھی گاجر میں ہیرے کی انگوٹھی اگ جاتی ہے٬ تو کبھی مگرمچھ اپنے دانت تڑوا بیٹھتا ہے- یہ آرٹیکل کچھ اسی طرح کے انوکھے واقعات پر مبنی ہے٬ جنہیں پڑھ کر آپ ضرور محظوط ہوں گے-

گمشدہ انگوٹھی گاجر میں اگ آئی
سویڈن کے ایک اخبار کے مطابق ایک خاتون کی سولہ برس پہلے گم ہونے والی شادی کی انگوٹھی باغیچے میں گاجر کے ساتھ اُگ آئی ہے۔ڈاگنز نہیٹر نامی اخبار کے مطابق لینا پالسن نامی خاتون نے سولہ برس پہلے خود ڈیزائن کی ہوئی اپنی شادی کی انگوٹھی کرسمس کا کیک بناتے وقت اتار کر کچن میں رکھ دی تھی لیکن اس کے بعد انہیں انگوٹھی کہیں نہیں ملی تھی۔سفید سونے کی یہ انگوٹھی جس میں کچھ ہیرے بھی لگے ہیں 1995 میں ان کے کچن سے غائب ہوگئی تھی۔ ویسے تو محترمہ پالسن نے اس انگوٹھی کے ملنے کی امید کھو دی تھی لیکن کچھ دن پہلے جب اپنے گھر کے پیچھے کے باغیچے میں وہ گاجر اکھاڑ رہی تھیں تو انہوں نے دیکھا کہ ایک گاجر پر ان کی انگوٹھی پھنسی ہوئی ہے۔ محترمہ پالسن اور ان کے گھر والوں نے انگوٹھی کو بہت ڈھونڈا اور گھر کی مرمت کے دوران انگوٹھی کی امید میں سارے گھر کی ٹائلیں بھی ہٹوا دی تھیں لیکن پھر بھی انگوٹھی نہیں مل پائی تھی۔ محترمہ پالسن کا کہنا ہے کہ انکی انگلیاں پہلے سے موٹی ہوگئی ہیں اس لیے انہیں یہ انگوٹھی فٹ نہیں آئے گی لیکن وہ اسے بڑا کروا کر دوبارہ پہن لیں گی۔محترمہ پالسن اور ان کا خاندان مرکزی سویڈن کے مورا نامی علاقے میں رہتے ہیں۔محترمہ پالسن کے خاوند نے اخبار کو بتایا ہے کہ ’ گاجر انگوٹھی کے بیچ سے نکل رہی تھی یعنی گاجر انگوٹھی میں پھنسی تھی۔ یہ تعجب کی بات ہے۔‘محترمہ پالسن کے خاندان کا ماننا ہے کہ سولہ برس پہلے ان کی انگوٹھی برتن دھونے کی سنک میں سبزیوں کے چھلکوں میں گم ہوگئی تھی جو بعد میں ان کی بھیڑوں نے کھا لیے تھے۔ محترمہ پالسن کا کہنا ہے کہ وہ اس انگوٹھی کو دوبارہ پہننا چاہتی ہیں۔

image


مگرمچھ گھاس کاٹنے کی مشین کو کھانے کے چکر میں دانت تڑوا بیٹھا
آسٹریلیا کے ایک چڑیا گھر میں خوفناک مگرمچھ گوشت کھانے کی جلد بازی میں اپنے 2 دانتوں سے محروم ہوگیا۔ سڈنی سے 70 کلو میٹر دور واقع ایک چڑیا گھر میں ملازم گھاس کاٹتا ہوا تالاب کے قریب سے گزر رہا تھا کہ تالاب میں موجود ایلوس نامی مگرمچھ گھاس کاٹنے والی مشین کو ہرن کا گوشت سمجھ کر اس پر جھپٹ پڑا اور اسے تالاب میں گھسیٹ کر لے گیا۔ مگر مچھ کو یہ شکار اس وقت بہت مہنگا پڑ گیا جب مشین کو گوشت سمجھ کر چبانے کی کوشش نے اسے 2 دانتوں سے محروم کر دیا۔ یہ مگرمچھ پہلے بھی ایسی حرکتیں کرکے چڑیا گھر انتظامیہ کے لئے مسائل پیدا کر چکا ہے مگر اس سبق کے بعد لگتا ہے کہ وہ بھی بھیگی بلی بن ہی جائے گا۔

image


بیٹے کو ہنسانا آسان نہیں٬ روز نئے روپ بدلنے والا باپ
ایک امریکی نوجوان کے باپ نے اُسے خوش کرنے کے لیے انوکھا انداز اختیار کیا ہے جو روز صج اپنے بیٹے کے لیے ایک نیا روپ بھرتا ہے ۔ Dale Price کا بیٹا جب اسکول روانہ ہوتا ہے تو وہ روز ایک ایسے حلیے میں اسے الوداع کہتا ہے جو نہ صرف اس کے بیٹے بلکہ اسکول وین میں سوار تمام بچوں کے چہرے پر مسکراہٹ بکھیر دیتا ہے ۔Dale کبھی سپرمین بنتا ہے تو کبھی جوکر، گو کہ کبھی کبھی اس کا عجیب و غریب حلیہ اس کے بیٹے کے لیے شرمندگی کا باعث بھی بن جاتا ہے لیکن زیادہ تر وہ اپنے والد کو مختلف روپ میں دیکھ کر خوش ہوتا ہے۔ ڈیل ابھی تک ایک سو ستر(170) مختلف روپ دھار چکا ہے اور وہ روز صبح اپنے بیٹے کو ہنسانے کے لیے یہ کام مستقبل میں بھی جاری رکھنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

image


لگایا اے ٹی ایم نکلا چوہا
کھودا پہاڑ نکلا چوہا، یہ مقبول عام محاورہ تو بیشتر افراد نے سنا ہوگا مگر کیا آپ سوچ سکتے ہیں کہ اے ٹی ایم مشین سے پیسے نکالنے کی کوشش میں رقم کی جگہ کوئی چوہا آپ کے ہاتھ میں آجائیں؟ ایسا ہونا تو نہیں چاہئے مگر سعودی عرب میں ایک شخص کو اس دلچسپ یا اس کے بقول خوفناک تجربے سے گزرنا پڑا۔ ہوا کچھ یوں کہ سعودی عرب کے قصبے Ahad Rufaidah میں ایک شخص نے اپنا اے ٹی ایم کارڈ مشین میں لگا کر رقم نکالنے کی کوشش کی۔ جب اس مشین میں لکھا آیا کہ اب رقم باہر آنے والی ہے تو اس شخص نے اپنا ہاتھ آگے بڑھایا تو اچانک ایک چوہا اس کے ہاتھ پر چھلانگ لگا کر آگیا اور پھر ایک اور چھلانگ لگا کر وہاں سے ” فرار” ہوگیا۔ اس تجربے سے گزرنے کے بعد ” متاثرہ ” شخص کا کہنا تھا کہ میں تو یہاں رقم لینے آیا تھا مگر اس کی جگہ ایک چوہا میرے ہاتھ میں آگیا، جب وہ بھاگ رہا تھا تو میں نے دیکھا کہ اس نے اپنے منہ میں کئی نوٹ بھی دبا رکھے ہیں۔

image
YOU MAY ALSO LIKE:

On the daily basis interesting and strange events occurs around the World and some of these events are become part of our life. In this article we mention some of those events that emergence took place is in recent days. We believe that after reading them you may not stay without enjoying.