مشرف کی واپسی

آج بروز اتوار کراچی میں منعقدہ جلسے میں ویڈیو کانفرنسنگ کے زریعے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف نے اپنے سیاسی عزائم کا اظہار کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ ستائیس سے تیس جنوری ٢٠١٢ کے دوران ملک واپس آئیں گے اور اس سلسلے میں انہوں نے اپنی وطن واپسی کے لیے کراچی کو جبکہ اپنے انتخابی معرکہ کے لیے چترال کو منتخب کیا۔ یہ خبر ان لوگوں کے لیے بہت خوش آئند ہے کہ جو چاہتے ہیں پرویز مشرف صاحب ملک واپس آکر روائتی سیاستدانوں کا مقابلہ کریں انہی روائتی سیاستدانوں کا کہ جنہوں نے ملک کے عوام کا استحصال کیا ہے اور گھسے پٹے نظام کو اس ملک میں طول دیا جبکہ درحقیقت پرویز مشرف کا دور آج کے دور سے بہت بہتر معلوم ہوتا ہے -

ہم مشرف کو خوش آمدید کہتے ہیں اور ان کو سیاست کی نئی ڈگر پر چلنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں -
M. Furqan Hanif
About the Author: M. Furqan Hanif Read More Articles by M. Furqan Hanif: 448 Articles with 540302 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.